سمریاواں/بستی(آئی این اے نیوز 23/دسمبر 2018) مسجد نبویؐ مدینہ منورہ کے استاذ حضرت مولانا عزیر احمد عبدالحمید کا مسجد نبویؐ میں انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون، حضرت مولانا عزیر احمد گزشتہ 38برسوں سے شہر ِرسول مدینہ منورہ میں مقیم تھے اور مسجد نبویؐ میں شعبہ تحفیظ القرآن میں خدمات انجام دے رہے تھے، مولانا کا ایک عرصہ سے معمول تھا
کہ نماز عصر سے قبل مسجد نبویؐ میں حاضر ہوتے اور پھر نمازِ عشاء کی ادائیگی کے بعد مسجد قبا کے قریب واقع اپنے گھر واپس تشریف لے جاتے، گزشتہ روز بھی وہ معمول کے مطابق مسجد نبویؐ میں حاضر ہوئے، نماز عصر ادا کی، اور مغرب کے وقت مسجد نبویؐ ہی میں روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی، مولانا عزیز احمد کے رحلت کی خبر سن کر ان کے آبائی گاؤں اترپردیش کے سمریاواں بازار ضلع بستی میں متعلقین ومتوسلین اورتعزیت کرنے والوں کا تانتا لگ گیا، اچانک رحلت کی خبر سے ہر کوئی حیران رہ گیا.
جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی اور جنرل سکریٹری حضرت مولانا سید محمود مدنی نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ارباب مدارس اور ائمہ مساجد سے مرحوم کی مغفرت اور ترقی درجات کیلئے دعا کی گزارش کی ہے ۔
مولانا ارشد مدنی نے کہاکہ گزشتہ دنوں میں رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودیہ گیاتھا، جب مدینہ منورہ حاضر ہوا تو اس وقت مولانا عزیز احمد سے ملاقات ہوئی، انہوں نے اپنے گھر پر بھی مدعو کیا، بچوں سے ملاقات ہوئی، کافی طویل گفتگو ہوئی، اس وقت قطعی یہ اندازہ نہیں تھا کہ مولانا عزیر احمد سے یہ ملاقات آخری ملاقات ثابت ہوگی، مولانا مدنی نے کہاکہ مسجد نبویؐ شریف میں رحلت کسی بھی کلمہ گو کیلئے قابل رشک موت ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ان کے برادران مولانا زبیر احمد، قاری ریاض احمد ، مولانا سراج احمد، فرزندان غازی، انعام، عمرحمیدی ،مصطفی، حافظ، عبدالحمید اور بھانجے نعمت اللہ حمیدی کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
واضح رہے کہ مولانا عزیراحمد ایک علمی خانوادے کے چشم وچراغ تھے، ان کے والد بزرگوار حضرت مولانا عبدالحمید صاحب بستوی، شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی کے خاص تلامذہ میں سے تھے اور فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنیؒ کے خلیفہ مجاز تھے.
پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چھ صاحبزادے اور دو صاحبزادیاں ہیں، بڑے صاحبزادے غازی حرم نبویؐ میں استاذ ہیں جبکہ دوسرے صاحبزادے غازی انعام مدینہ منورہ میں ہی ایک مسجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔