اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: راشٹریہ علماء کونسل کے کارکنانی میٹنگ کی تیاری شروع!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 23 December 2018

راشٹریہ علماء کونسل کے کارکنانی میٹنگ کی تیاری شروع!

نظام آباد/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/دسمبر 2018) اعظم گڑھ ضلع کے اسمبلی حلقہ نظام آباد کے لاہی ڈیہہ بازار میں راشٹریہ علماء کونسل کی 24 دسمبر کو ہونے والی کارکنان میٹنگ کی تیاری کے سلسلے میں آر یو سی یوتھ  کے صوبائی صدر نورالہدیٰ نے عوامی رابطہ کیا،
اس دوران انہوں نے کہا کہ صوبہ کی یوگی  اور مرکز کی مودی سرکار ہر محاذ پر فیل ہیں، سرکار کا ابھی پانچ سال پورا نہیں ہوا کہ عوام ان سے  جوجھ چکی ہے، آئندہ انتخابات 2019 میں عوام ان کو سود سمیت قرض چکائے گی، دونوں سرکاریں صرف اور صرف ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہیں، ان کی حکومت میں انسان سے زیادہ جانور کی جان قیمتی ہے، ہر طرف لا قانونیت کا راج ہے، سڑک گڑھے میں ہے یا گڑھا سڑک میں ہے اس کی تمیز کر پانا مشکل کام ہے، جملے باز سرکار سے ہر شہری پریشان ہے.
مسٹر نورالہدیی نے کہا کہ آر یو سی کو اور مضبوط کرنے کے لئے جگہ جگہ کارکنان کی میٹنگ کرائی جا رہی ہے، اسی کڑی میں کل یعنی بروز دوشنبہ  لاہیڈیہ بازار میں پروگرم ہے، جس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر پروگرام کو کامیاب بنائیں.