اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کاہے کا نیا سال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 30 December 2018

کاہے کا نیا سال!

ابو حذیفہ اعظمی
متعلم: دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ(یوپی)
ـــــــــــــــــــــــــــ
ہر طرف نئے سال کے جشن کی تیاریاں چل رہی ہیں اور ایڈوانس Happy New year کے پیغامات إرسال کئے جا رہے ہیں کہیں کوئی واٹس ایپ پر تو کہیں کوئی ٹیوٹر پر بدھائیاں دے رہا ہے، غرضیکہ سارے لوگ اس میں منہمک ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ بہت سارے مسلمان حضرات بھی یہودیوں کی اس ناپاک اور گھناؤنی سازش کا حصہ بن رہے ہیں خصوصاً ہندوستانی مسلمان
جن پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور انکی شریعت پر حملہ کیا جا رہا ہے اس کے باوجود وہ اس سے غافل اور لہو و لعب میں بد مست ہیں ،کیا آپ حضرات نے اصحاب رسول کے اس تیور کو نہیں سنا جو انکے زبانِ حال سے بیاں ہوئےتھے کہ "ہم مسلمان ہیں، ذلت کے ساتھ گرفتار نہیں ہو سکتے تم بہت سے بہت یہی کر سکتے ہو کہ ہمیں قتل کر دو - مگر ہماری جرأتوں اور ایمانی قوتوں کو مغلوب نہیں کر سکتے- جان بھلے سے چلی جائے یہ تو ایک دن جانے کے لئے ہی آئی ہے مگر ایمان پر آنچ نہ آئے - ہم کیسے مسلمان ہیں کہ ہمارے شریعت پر پابندی لگائی جا رہی ہے اور اسکا کھلواڑ کیا جا رہا ہے اور ہم اس سے غافل ہیں اور Happy New year کے جشن کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں، ہمیں ہمارے ملک میں ہی ستایا جا رہا ہے جسکی خاطر ہمارے اسلاف نے بےبہا قربانیاں دیں کہیں کشمیر میں تو کہیں یوپی میں غرضیکہ پورے ملک میں ہمیں ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ذرا سوچیں کیا اس پُر فتن دور میں ہمیں جشن منانا چاہیئے اور غفلت کی نیند لینی چاہیئے ایسے حالات میں تو نیندیں حرام ہو جانی چاہیئے جبکہ ہماری شریعت پر آوازیں اٹھنے لگے کیونکہ وہ مسلمان مسلمان ہو ہی نہیں سکتا جو اپنی شریعت سے غافل ہو اور مزید برآں Happy New Year کے جشن منائے اور طرح طرح کی خرافات میں ملوث ہو کیونکہ آقائے نامدار نے ارشاد فرمایا  "کہ جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے" ابھی بھی موقع ہے بیدار ہونے کا اور انسانیت کی خاطر اپنے ملک بلکہ پوری دنیا کے لوگ اور خصوصاً کشمیری مسلمانوں  کی آواز بننے کا اور انکا سپورٹ کرنے کا اور خوابِ غفلت سے بیدار ہونے کا، اس لئے کہ غافل انسان کبھی کامیاب نہیں ہوتا.
 اخیر میں اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جہاں جہاں مسلمان پریشان حال ہیں انکی پریشانی کو دور فرمائے آمین.