اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نیا سال، نیو ایئر کا جشن منانے کی مروجہ تمام صورتیں خلاف شرع ہیں، مسلمان اس سے اجتناب کریں: شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 30 December 2018

نیا سال، نیو ایئر کا جشن منانے کی مروجہ تمام صورتیں خلاف شرع ہیں، مسلمان اس سے اجتناب کریں: شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

محمد فرقان
ـــــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 30/دسمبر 2018) جیسے جیسے قیامت قریب آرہی ہے مسلمان اپنی تاریخ بھلاتا جارہا ہے۔ دین واسلام میں اسکی دلچسپی کم ہوتی نظر آرہی ہے۔ اسے اغیار کی تاریخ کی جانکاری ہے اور وہ اسی میں دلچسپی لے رہا ہے۔ اسے یہاں تک معلوم نہیں کہ اسلامی سال کا آغاز کب ہوتا ہے،
وہ غیروں کی طرح نیو ائیر منا رہا ہے۔ یہ بات الگ ہے کہ سورج بھی ہمارا اور چاند بھی ہمارا ہے۔ لیکن اسلامی ہجری سال کو مسلمانوں نے مرتب کیا۔ جبکہ نیو ائیر انگریزی سال کو اغیار نے۔ اسلام کسی بھی کام میں اغیار کی مشابہت نہیں چاہتا۔ لہٰذا نیو ائیر کا جشن منانے کی اسلام میں قطعاً اجازت نہیں، مذکورہ خیالات کا اظہار مسجد رضوان، اسلام پور، بنگلور میں ہزاروں لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ اغیار نئے سال کی رات کو دنیا بھر میں مناتے ہیں۔ اس میں عیاشی، فحاشی، شراب نوشی، فضول خرچی، ناچ و گانا کیا جاتا ہے۔ اور آج کل کے تعلیم یافتہ مسلمان بھی اس میں شریک ہوتے ہیں۔ اس رات ناچ گانے کی محفلیں ، زنا کے اڈے کھلے ہوئے ہوتے ہیں۔ مسلم مرد تو مرد، مسلم خواتین بھی تنگ و چست لباس پہن کر ان تقریبات میں برابر کی شریک ہوتی ہیں۔ جو قابل مذمت کے ساتھ افسوسناک بھی ہے۔مولانا نے بتایا کہ اس نیو ائیر کی رات میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کرائم ہوتے ہیں ، سب سے زیادہ شراب فروخت ہوتی ہے، سب سے زیادہ عصمت دری کے واقعات اسی شب پیش آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ان جیسے غیر شرعی تقریبات میں شریک ہوکر ان سب کی تائید کررہا ہے۔ مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ یوم عاشورہ کے روزے کیساتھ ایک روزہ کا اضافہ کرنے کیلئے اسلئے حکم دیا گیا کیونکہ اس دن یہود و نصارا بھی روزہ رکھا کرتے تھے ۔ شریعت کواس میں بھی مشابہت قبول نہیں۔ پھر کیا نیو ائیر کا جشن منانا شریعت کو قبول ہوگا؟ کیا فضول خرچی قبول ہوگی؟ کیا عورتوں کا بے پردہ ہوکر زنا کی دعوت دینا قبول ہوگا؟ مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے دوٹوک فرمایا کہ نیا سال کا جشن، اس کے مانند کسی طرح کی بھی تقریب کو منعقد کرنا، اس سے تعلق رکھنا، اس میں شریک ہونا سب خلاف شرع ہے۔ اسلام میں اسکی قطعاً اجازت نہیں، شاہ ملت نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ان سب غیر شرعی تقریبات میں ہرگز ہرگز شریک نہ ہوں۔