اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلریاگنج: عبدالرزاق پولی کلینک بھاواپور میں ہر اتوار کو حجامہ کا اہتمام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 9 December 2018

بلریاگنج: عبدالرزاق پولی کلینک بھاواپور میں ہر اتوار کو حجامہ کا اہتمام!

حافظ ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 9/دسمبر 2018) بلریاگنج تھانہ علاقہ کے موضع بھاواپور میں واقع "عبدالرزاق پولی کلینک" میں اب ہر اتوار کو حجامہ کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے.
ڈاکٹر کامران بھاواپور
نمائندہ نے عبدالرزاق پولی کلینک کے مالک ڈاکٹر کامران اعظمی سے فون پر رابطہ کیا، جس میں ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ اب اس کلینک میں ہر اتوار کو حجامہ کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے، گفتگو کے دوران ڈاکٹر صاحب نے حجامہ کے بہت سے فوائد بتایا، جس میں سے پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ حجامہ کرانا سنت ہے، جس پر ثواب ہے، اس کے علاوہ حجامہ کرانے میں بہت سی بیماریوں سے نجات بھی ہے.
اخیر میں ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ عبدالرزاق پولی کلینک روزآنہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک، شام ساڑھے پانچ بجے سے رات آٹھ بجے تک کھلا رہتا ہے، ہر اتوار کو حجامہ کا اہتمام کیا جائے گا، اور بھی کوشش جاری ہے، جلد ہی دیگر امراض کے ڈاکٹرس بھی ہفتے میں یہاں جانچ کیلیے آئیں گے.ان شاء اللہ