اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: یوم اقلیت پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں پروگرام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 19 December 2018

یوم اقلیت پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں پروگرام!


علیگڑھ(آئی این اے نیوز 19/دسمبر 2018) یوم اقلیت کے موقع پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے یونین ہال میں ایک پروگرام منعقد ہوا، جس میں مہمان ذی وقار، طلبہ یونین شبلی کالج اعظم گڑھ کے سابق سکریٹری نورالھدیٰ انصاری نے کہا کہ ہر سال بھارت کا مسلمان 18 دسمبر  کو اقلیت ڈے مناتا ہے، اس ملک کی سب سے بڑی اقلیت مسلم ہے لیکن آزادی کے بعد سے اب تک جتنی بھی سرکاریں آئی ہیں،
سب نے اسے نظر انداز کیا، جب کہ آئین ہند کے دفعہ 16 میں اقلیت کے حقوق کو بہت ہی واضح طریقہ سے بیان کیا گیا ہے، ہندوستان میں 25 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے، باوجود اس کے کہ سرکار نے انہیں پیچھے کیا، اور اگر کبھی کچھ کرتے ہیں تو احسان جتاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم مسلمان اپنے حقوق کو پہچانیں اور ان کے حصول کے لئے جدو جہد کریں.
اس موقع پر پروفیسر عرشی خان، پروفیسر آفتاب عالم، ندیم خان،  نجیب کی ماں "فاطمہ"، سفیان خان موجود تھے.
پروگرام کی صدارت طلبہ یونین کے صدر محمّد سلمان نے کیا، جبکہ نظامت کے فرائض نومنتخب جنرل سکریٹری حذیفہ عامر نے انجام دیا.