اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: خندن پور کے محمد ناطق نے ایک بیٹھک میں سنایا حفظ قرآن پاک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 20 December 2018

اعظم گڑھ: خندن پور کے محمد ناطق نے ایک بیٹھک میں سنایا حفظ قرآن پاک!

عبدالرحیم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/دسمبر 2018) جامعہ فیض عام دیوگاؤں کے طالب علم محمّد ناطق ابن مجیب الرحمن ساکن خندن  پور نے اپنے استاد مفتی مولانا حافظ محمّد خالد کی نگرانی میں ایک بیٹھک میں پورا قرآن پاک حفظ سنایا، محمد ناطق نے بعد نماز فجر سے عشاء تک میں یہ کارنامہ انجام دیا.
اس دوران استاد محترم مفتی مولانا حافظ محمّد خالد نے اپنے شاگرد حافظ محمّد ناطق کو مبارکباد دیا اور کہا کہ اللّه آپ کے حفظ کو ہمیشہ  بر قرار رکھے، انہوں نے کہا کہ جن والدین کے بچے حافظ ہوتے ہے ان کے لئے جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں.
اس موقع پر ناظم مدرسہ مولانا حبیب الرحمان قاسمی، ابوسعد قاسمی، قاری ذاکر، مفتی خورشید، راشد قاسمی و دیگر اساتذہ سمیت جامعہ کے طلبہ موجود تھے.