حکومت مدہوش، حزب اختلاف خاموش: طاہر مدنی
نظام آباد/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/دسمبر 2018) 2019 لوک سبھا انتخابات کی آہٹ ہوتے ہی راشٹریہ علماء کونسل نے بھی ضلع بھر میں اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، اسی سلسلے میں ضلع کے سبھی اسمبلی حلقوں میں کارکنان سمیلن کا اعلان کیا تھا جس کا آغاز آج نظام آباد اسمبلی حلقہ سے ہوا۔
لاہی ڈیہہ بازار میں منعقد اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کونسل کے قومی جنرل سکریٹری مولانا طاہر مدنی نے کہا کہ آج پورا ملک بی جے پی کی ناکام حکومت سے پریشان ہے، مہنگائی، کسان قرض، نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور دوسرے عوام مخالف نیتیوں سے آج سماج کا ہر طبقہ پریشان و مظلوم ہے، ملک و صوبہ ہر جگہ عوام ہائے ہائے کر رہی ہے اور سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ عوام کی پریشانی کو کھلی آنکھوں سے دیکھنے کے باوجود موجودہ حزب اختلاف خاموش تماشائی بنی ہے، کیونکہ سب کو سی بی آئی اور ای ڈی کا ڈر ستا رہا ہے، کانگریس نے تو تین صوبوں کے عام انتخاب ہونے پر اپنی زبان کھولی اور سڑک پر اترے، مگر صوبہ اترپردیش میں دونوں حزب اختلاف پارٹیاں خاموش ہیں، بھاجپا حکومت کے نشہ میں مدہوش ہے
تو سپا اور بسپا سی بی آئی کے ڈر سے خاموش ہیں، ان حالات میں عوام متبادل کی تلاش میں ہے اور ایسے میں چھوٹے سیاسی دلوں کا رول اور اہم ہو جاتا ہے۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ علماء کونسل کے کارکنان و عہدیداران سڑک پر عوام کے حقوق کی لڑائی لڑیں اور عوام کے لئے میدان میں اتر جائیں، ٹویٹ کرنے یا ٹی وی اور اخبار پر بیان دینے سے تبدیلی نہیں آتی بلکہ تبدیلی زمین پر سنگھرش کرنے سے آتی ہے اور کونسل کی 10 سال کی تاریخ سنگھرشوں سے بھری پڑی ہے، آج جب سب خاموش ہیں تو ہمارا اور آپ کا فرض ہے کہ آپ عام آدمی کی آواز بنیے اور ظلم کے خلاف مظلوموں اور غریبوں کی آواز بنیے۔
قومی سکریٹری مفتی غفران قاسمی نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے اتحاد کو مظبوط کریں اور ایک صف میں کھڑے ہوکر اپنی قیادت علماء کونسل کو مضبوط کریں۔
اس موقع پر پارٹی کے قومی ترجمان طلحہ رشادی نے کہا کہ کونسل کا وجود ہی ظلم کی کوکھ سے ہوا ہے اور ہماری پہچان ہمیشہ سنگھرشوں اور آندولن سے ہوئ ہے اور آج کے اس ماحول میں ہمیں سماج کے ہر طبقے کو جوڑتے ہوئے اپنے سنگھرشوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
صوبائی صدر ٹھاکر انل سنگھ نے کہا کہ آج ملک بھر میں ذات مذہب کی سیاست کی جارہی ہے جس سے عوام پریشان ہو چکی ہیں، ہندتوا کی ٹھیکیدار بنی بھاجپا کے نیتا آج ہنومان جی کی ذات اور مذہب کو لیکر بیہودہ بیان دیکر ملک بھر کے کروڑوں ہندئوں کی آستھا کو ٹھینس پہنچا رہے ہیں اور جس کام کے لئے ملک کی عوام نے انہیں منتخب کیا ہے اس میں وہ پوری طرح سے ناکام ہیں۔
کونسل کے یوتھ صدر نور الہدی انصاری نے کہا کہ آج ملک بھر میں انارکی پھیلی ہوئی ہے اور ایسے میں ملک کے نوجوانوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ ملک میں در پیش بدعنوانی ظلم اور ڈر خوف کے آواز اٹھائیں اور میں موجود نوجوانوں سے درخواست کرونگا کہ وہ آندولن کے لئے آگے آئیں۔
اس اجلاس کی صدارت ضلع صدر حاجی شکیل احمد نے کی، پروگرام میں خاص طور سے اسمبلی صدر نظام آباد محمد عارف، خالدطوی، اشرف اصلاحی، کمال ناصر، شہریار، ماسٹر طارق، عابد، عادل ور اجے کے علاوہ سیکڑوں کارکنان موجود تھے۔