اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مجلس دارالحنفیہ اترپردیش ضلع گورکھپور کی جہیز مخالفت تحریک رنگ لائی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 9 December 2018

مجلس دارالحنفیہ اترپردیش ضلع گورکھپور کی جہیز مخالفت تحریک رنگ لائی!

ایم اے خان آنندنگر
ـــــــــــــــــــــــــــــ
گورکھپور(آئی این اے نیوز 9/دسمبر 2018) مجلس دارالحنفیہ ضلع گورکھپور نے اصلاح معاشرہ عنوان کے تحت جہیز مخالف تحریک چلائی اور اس کا اثر بھی الحمد للہ ہونے لگا؟ موھن لال پور گورکھپور کے رہنے والے عزیزم سعیدالحق ابن عزیز الحق صاحب نے مجلس دارالحنفیہ کی مجلس میں شریک رہتے تھے،
آخر میں موصوف نے نہایت سادگی سےنکاح کرنے کا فیصلہ کیا اور جمعہ کے دن بعد نماز عصر مامون مسجد دریاچک میں  نہایت سادگی سے عمل  میں آئی، جس میں مجلس دارالحنفیہ اترپردیش کی اراکین کا موصوف نے تہ دل سے شکریہ ادا کیا.
 اس موقع پر مجلس دارالحنفیہ اترپردیش کے سرپرست فضيلة الشيخ مفتی مسعود احمد القاسمی حفظہ اللہ بھی موجود تھے اور نکاح  اترپردیش کے مشہور عالم دین، فاضل نوجواں محمد سعید القاسمی حفظہ اللہ جنرل سکریٹری انجمن تحفظ سنت سنت کبیر نے پڑھایا، انہیں کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا.