اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدھوبنی: لچھمن آئی اسپتال کے ذریعہ مفت آنکھ جانچ کیمپ کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 9 December 2018

مدھوبنی: لچھمن آئی اسپتال کے ذریعہ مفت آنکھ جانچ کیمپ کا انعقاد!

سالم آزاد
ـــــــــــــــــ
مظفرپور/مدھوبنی(آئی این اے نیوز 9/دسمبر 2018) شہر کے مظفر پور لچھمن آئی اسپتال کے ذریعہ پرائمری مکتب ککوروا بسفی میں موتیا بند مفت آنکھ جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اس کیمپ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی آنکھوں کی جانچ کروائی.
آئی سرجن ڈاکٹر راہل کمار نے کہا کہ آنکھ کسی بھی انسان کے لئے بہت ہی قیمتی عضو ہے، اس کے بغیر دنیا اندھیری ہے، موجودہ وقت میں بڑی تعداد میں لوگ انکھوں کی مختلف طرح کی بیماریوں سے پریشان ہیں،
اس کا خاص سبب یہ ہے کہ وقت وقت پر آنکھوں کی جانچ نہیں کرایا جانا، انہوں نے کہا کہ وقت وقت پر آنکھوں کی روٹین جانچ ضروری ہے، تاکہ بر وقت علاج ممکن ہو سکے، اور پنچایت کے باشندوں کو ان بیماریوں کے تئیں بیدار کرنے کے لئے ڈاکٹر سورج کمار ویکاس کمار بلی رام کمار کے ذریعہ گزشتہ سالوں سے مفت موتیا بند جانچ کیمپ لگایا جا رہا ہے.
اس موقع پر نور چک پنچایت مکھیا محمد شاکر ابو، وارڈ ممبر رام دیو منڈل، اویس انصاری، محمد جمیل، انوار، ادے یادو، سالم ایمانی، محفوظ عالم، مدن جی اور اظہار عالم وغیرہ موجود تھے.