اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ادبی سنگم کمیٹی قصبہ چھتہی، مہولی سنت کبیر نگر کی جانب سے منعقدہ کل ہند مشاعرہ اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 9 December 2018

ادبی سنگم کمیٹی قصبہ چھتہی، مہولی سنت کبیر نگر کی جانب سے منعقدہ کل ہند مشاعرہ اختتام پزیر!

حافظ عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مہولی/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 9/دسمبر 2018) ادبی سنگم کمیٹی قصبہ چھتہی مہولی، سنت کبیر نگر کی جانب سے  گزشتہ 7دسمبر بروز جمعہ کی دیر شام ایک کل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، مشاعرے کے خصوصی مہمان سابق ممبر پارلیمنٹ بھال چند یادو نے فیتہ کاٹ کر پروگرام کا افتتاح کیا، وہیں میسم گوپال پوری نے نعت پاک سے خوبصورت مشاعرے کا آغاز کیا، مشاعرے کی صدارت فلم اسٹار دینش جیسوال اور نظامت ندیم فرخ نے انجام دیا، مذکورہ مشاعرے میں تقریبا 20شعرائے کرام نے شرکت کی.
اس موقع پر مہمان خصوصی بھال چند یادو نے منعقدہ ادبی سنگم مشاعرہ کمیٹی کے صدر پردھان علیم القدر عرف ڈھل ڈھل کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو ادب اور ساتھ ساتھ اپنے وطن سے محبت کرنے والا ایک ایسا شخص جس نے یہ قابل قدر قدم اٹھا کر پوری عالم انسانیت کو یہ ہمہ گیر پیغام دیا کہ وطن سے اور ہندوستان کی گود میں پلی ہوئی زبان اردو سے محبت کرنا اسلام کی تعلیم ہے، اور یہ ایک فطری امر بھی ہے اور ایسی ہی محبت ہندوستان کے ایک ایک فرد کے دلوں کی آواز ہونا چاہیے اور عملی طور پر بھی اس کا ظہور ہونا چاہیے.
سابق ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ کچھ انسانیت نواز انسان ایسے بھی ہیں جو پوری دنیا اور پوری زمین سے محبت کرتے ہیں اور یہ اس زمانے میں بہت بڑی بات ہے.
شعرائے کرام کے پسندیدہ اشعار حسب ذیل ہیں:

اے باد صبا ان کو پیغام سنا دینا
بیمار ہوں میں ان کا لازم ہے شفا دینا
میں یاد میں آقا کی مر جاؤں کہیں لیکن
مٹی میری طیبہ کی مٹی میں ملا دینا
میسم گو پال پوری

مظلوموں کو مارنے والے شیطان سن
اسکی لاٹھی میں اواز نھیں ھوتی
کاوش رودولوی

وطن کے نام پر ہم لوگ اپنی جاں گنوائیں گے
لہو دیکر محبت کا حسیں گلشن سجائیں گے
اسد مہتاب

سجا جنت نما دنیاں میں ہندوستان اپنا ہے
یقیناً باغ جنت سا حسیں گلدان اپنا ہے
ظفر بستوی

مطمئن شہر میں مجرم کے سوا کوئی نہیں
بس وہی خطرے میں ہے جنکی خطا کوئی نہیں
عامر فیض آبادی

دو قدم بھی یہ محبت میں نہ چلنے دیگا
وقت استاذ ہے کروٹ نہ بدلنے دیگا
انور امان اکبرآبادی

میں نے روٹی کے لئے اتنی مشقت کی ہے
اب تو ہاتھوں سے نوالے نہیں پکڑے جاتے
ہاشم نعمانی

ماں ہے راضی تو اے شاداب خدا راضی ہے
ماں جو روٹھی تو یہ سمجھو کی خدا روٹھ گیا
شاداب اعظمی

ہٹاؤ ہاتھ آنکھوں سے یہ تم ہو جانتا ہوں میں
تمہیں خوشبو نہیں آہٹ سے بھی پہچانتا ہوں میں
ڈاکٹر ندیم شاد

ہر جانب دانستہ دیکھنا پڑتا ہے
دو آنکھوں سے کیا کیا دیکھنا پڑتا ہے
الطاف ضیاء

وہی جزبہ محبت کوئی اب کہا سے لائے
نہ وچاہتوں کے موسم نہ و گیسؤ کے سائے
عزم شاکری

اس کے علاوہ نرکنکنال، وکاس بوکھل، علیم صدیقی، ایاز خلیل آبادی بھی اپنے اپنے اشعاروں سنائے.
اس موقع پر ڈاکٹر طارق جمیل ہاجرہ ہاسپیٹل، ممبر اسمبلی الگو چوہان، نگر پنچایت ممبر پپو شاہی، اکبر علی خان، بلو نیتا، ارشاد احمد پولی، سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے مشاعرے میں شرکت کی.