اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ میں خصوصی انٹرویو و تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 10 December 2018

قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ میں خصوصی انٹرویو و تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد!

سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 10/دسمبر 2018) ضلع کے معروف قصبہ سرائے میر میں مین روڈ پر واقع قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ میں بزم شبلی کی جانب سے علمی، ادبی بیت بازی وتقریب تقسیم  انعامات کا انعقاد اچھی بات سوشل چینل کے ہال میں منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب شاہ عالم صاحب اور مینیجر محمد فیصل اعظمی  نے شرکت کی، پروگرام میں بزم شبلی اور بزم سہیل کے طلباء نے اشعار کے ذریعہ مقابلہ پیش کیا اور تقریبا آدھا گھنٹہ تک دونوں طرف سے اشعار کا سلسلہ جاری رہا، اس کے بعد طلباء نے ایک خصوصی انٹرویو بعنوان "حالات حاضرہ میں مسلمانوں کی پستی کے اسباب  اور اس کا حل" پیش کیا، جس کو سیف الاسلام اعظمی، محمد مذکر اعظمی، محمد افضل اعظمی،
عبدالرازق اعظمی، محمد فرقان اعظمی نے پیش کیا، طلبہ نے بتایا کہ موجودہ زمانے میں ہندوستان کے مسلمان اور اگر عالمی پیمانے پر بات کی جائے تو پوری دنیا کے مسلمان جس پستی اور ذلت و رسوائی کی راہ سے گزر رہے ہیں اس کے تو کئی ایک اسباب ہیں، لیکن چند اسباب ایسے ہیں جو بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں، اول تو آج کا مسلمان رب ذوالجلال کی نافرمانی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے طریقے کو پامال کررہا ہے، جس کی بناء پر آج اللہ رب العزت نے ہم مسلمانوں پر ایسی قوم اور ایسے ظالم و جابر بادشاہ کو مسلط کردیا ہے جو ہمیں ذلت و رسوائی کے عمیق گڑھے میں دھکا دینے کی کوشش ہی نہیں، بلکہ بھرپور منصوبہ بندی کرہا ہے، دوسرے یہ کہ ہم مسلمانوں نے اس سر چشمہ ہدایت کو ترک کردیا ہے جس میں سربلندی اور ترقی کی راہ مضمر ہے جس کے بارے میں ارشاد ربانی ہے"ان ھذا القرآن یھدی للتی ھی اقوم" بلاشبہ قرآن اس راستے کی رہنمائی کرتا ہے جو بالکل سیدھا ہے، ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مسلمان دینی و دنیوی تعلیم سے حد درجہ پیچھے ہے اسی طرح سے آج مسلمانوں کے اندر سے اتحاد و اتفاق جیسی عظیم دولت ختم ہوتی چلی جارہی ہے اور انتشار بڑھتا جارہا ہے اسی طرح سے آج مسلمانوں کے اندر وقت کی قدروں قیمت ختم ہوتی چلی جارہی ہے، اخیر میں طلبہ نے اس کا حل پیش کرتے ہوئے کہا کہ انحطاط و پستی  سے نکلنے کا واحد راستہ یہی ہےکہ مسلمان  بنیادی طور سے اپنے دین اور دنیاوی تعلیمات سے جڑ کر دنیا کے کسی بھی میدان میں قدم بڑھائیں ان شاءاللہ ترقی ان کی قدم بوسی کرے گی، دینی عقائد میں استحکام اور تعلیمات اسلامیہ کو سینے سے لگائے رکھنے کے عزم کے ساتھ کاشتکاری، تجارت، طب و ہندسہ، تحصیل علم، تحصیل سیادت وقیادت کسی بھی طرح کا میدان ہو ان شاءاللہ کامیابی کے زینے مسلمانوں کے لئے زیر نگیں ہوں گے اور مسلمان ہی کامیاب ہوں گے.
 مہمان خصوصی جناب شاہ عالم صاحب نے طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا کہ طلبہ کے پروگرام کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی اس طرح کوئی پروگرام پیش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے.
مینیجر محمد فیصل اعظمی نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا پروگرام اس وقت میں کرنے کی سخت ضرورت ہے خاص طور سے طلبہ مدارس کو کہ وہ انٹرویو  اور ڈبیٹ وغیرہ کی مشق کرکے موجودہ وقت میں معاشرے اور سماج میں دینی اور اسلامی تعلیمات اور صحیح باتوں کو پہنچائیں، میں امید کرتا ہوں کہ طلبہ آگے بھی اس طرح کا انٹرویو کرتے رہیں گے.
 ڈائریکٹر محمد انظر اعظمی  نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی پہلی کوشش اور کاوش تھی، ماشاءاللہ انہوں نے بہت ہی عمدہ اور اچھا پروگرام پیش کیا جس کے لئے میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آگے بھی اس طرح کے پروگرام پیش کرتے رہیں گے.
آخر میں مہمان مکرم کے ہاتھوں سے بزم شبلی کے شمارے میں تین مضمون لکھنے والے طلبہ کو انعام سے بھی نوازا گیا.