اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حضرت مولانا اسرارالحق قاسمی کے انتقال پر تعزیتی اجلاس!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 10 December 2018

حضرت مولانا اسرارالحق قاسمی کے انتقال پر تعزیتی اجلاس!

ایم اے خان آنندنگر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 10/دسمبر 2018) جامعہ عبداللہ بن مسعود سانتھا ضلع سنت کبیرنگر کے وسیع وعریض ھال میں پروگرام بنام حضرت مولانا اسرارالحق قاسمی کا انعقاد ہوا، جس میں مولانا اسرارالحق قاسمی کے سیاسی وسماجی وتصنیفی خدمات کے اوپر روشنی ڈالی گئی، جلسے کا آغاز حافظ محمود عمران کی تلاوت سے ہوا، نظامت کے فرائض حضرت مولانا ابوذر اعظمی نے انجام دیا، انجمن تحفظ سنت کے صدر حضرت مولانا مفتی محمد مسعود القاسمی نے مولانا اسرارالحق قاسمی کے زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا،
اس کے علاوہ  ھندوستان کے مشہور ومعروف خطیب حضرت مولانا محمد سعید القاسمی جنرل سکریٹری انجمن تحفظ سنت سنت کبیر نے بھی خطاب کیا اور مولانا کی خدمات کو سراہا، پروگرام میں شرکت کیلئے دور دراز سے لوگوں نے شرکت کیا.
اخیر میں علاقے کی مشہور و معروف عالم دین حضرت مولانا عبدالحلیم صاحب قاسمی امام وخطیب جامع مسجد سانتھا کے دعائیہ کلمات پر پروگرام مکمل ہوا، علاقے کے مشہور لوگ بھی شریک ہوئے، جن میں ڈاکٹر منور ماسٹر ضیاء الرحمن محمد شمیم محمد منور صاحبان وغیرہ قابل ذکر ہیں.