اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کا ٹیکہ ضرور لگوائیں: عبیدالرحمن الحسینی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 3 December 2018

اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کا ٹیکہ ضرور لگوائیں: عبیدالرحمن الحسینی

آنند نگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 3/دسمبر 2018) حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری حافظ عبیدالرحمن الحسینی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خسرہ ایک نہایت تیزی سے پھیلنے والی وبائی امراض میں سے ہے، یہ مہلک مرض خسرہ کے وائرس سے پھیلتا ہے،
خسرہ کی وجہ سے اسہال، اندھا پن، نمونیا اور اتہابِ دماغی جیسے پیچیدہ مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے، ان بیماریوں کی وجہ سے پوری دنیا کی اموات کا ایک سے دس فیصد بنتا ہے، بھارت میں خسرہ کی وجہ سے بیمار پڑنے والے مریضوں میں 95 فیصد 15 سال سے کم عمر کے بچے ہوتے ہیں۔ عالمی سطح پر ایک لاکھ بتیس ہزار دو سو بچے سالانہ اس مرض سے موت کا شکار ہوتے ہیں، 2014 ء میں یہ تخمینہ سامنے آیا ہے کہ خسرے کی وجہ سے مرنے والے بچوں کا ایک تہائی بھارت کے بچوں کا ہوتا ہے، روبیلا ایک لطیف مگر مہلک انفیکشن ہے جوکہ روبیلا وائرس سے ہوتا ہے اور جس سے بچے اور بڑے دونوں متاثر ہوتے ہیں، بھارت میں اس مرض سے متاثر ہونے والے مریضوں کا 90 فیصد حصہ 15 سال سے جکم عمر کے بچوں کا ہے۔ خسرہ اور روبیلا کا ٹیکہ 9 ماہ سے 15 سال کے ہر لڑکے اور لڑکی کو دیا جائے گا، سرکاری اور خانگی اسکول، مدرسہ آنگن واڑی اور سرکاری دواخانوں میں اس ٹیکے کے دینے کا انتظام ڈاکٹروں کے ذریعہ کیا جارہا ہے جو پہلے سے ایسا ٹیکا لے چکے ہیں ان کے لئے بھی ٹیکہ لینا ضروری ہے تاکہ بھارت کا کوئی بھی بچہ ان امراض کا شکار نہ ہو‌، تمام والدین، اساتذہ و ذمہ داران سے گذارش کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا جیسے مہلک امراض سے بچانے کے لئے ایم آر ٹیکہ ضرور لگوایئے، اپنی آنے والی نسلوں کی بہتر صحت کے لئے اس مہم میں ضرور حصہ لیں اور ملک کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔