اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ابراہیم پور میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، ینگ اسٹار کلب مئو نے جیتا فائنل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 2 December 2018

ابراہیم پور میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، ینگ اسٹار کلب مئو نے جیتا فائنل!

جمال احمد پردھان ابراہیم پور اور پولیس ذیلی انسپکٹر دیویندر سنگھ کے ہاتھوں انعامات تقسیم.

 جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/دسمبر 2018) مبارکپور تھانہ علاقہ کے ابراہیم پور گاؤں میں ایک روزہ بنام "حاجی عبدالودود میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ" کا انعقاد حیات اسپورٹنگ کلب ابراہیم پور کی طرف سے کیا گیا، جس میں اعظم گڑھ اور مئو ضلع کی درجنوں ٹیموں نے حصہ لیا، مہمان خصوصی کے طور پر علاقے کے سابق پردھان و مهاپردھان امیدوار حاجی جمال انصاری اور ذیلی پولیس انسپکٹر دویندر سنگھ موجود رہے.
فٹ بال میچ میں دوسرے ٹیموں کو روندتے ہوئے ینگ اسٹار کلب مئو اور انصاری اسپورٹنگ کلب فائنل میں پہنچی، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 25-25 منٹ کا ہاف کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے زبردست اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرنے میں مصروف رہی، لیكن مقررہ وقت پر کھیل ختم ہونے تک دونوں ٹیمیں برابری پر رہیں، كھیل کا فیصلہ نہ ہونے پر پینالٹی لگائی گئی، جس میں دونوں ٹیموں کی جانب سے 5-5 كھلاڑیوں نے پینالٹی ماری، جس میں ينگ سٹار کلب مئو نے 2 گول سے یہ میچ جیت کر یہ فائنل میچ پر قبضہ کر لیا.
ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی جمال احمد انصاری پردھان نے جیتنے والی ٹیم کو شیلڈ دیکر حوصلہ افزائی کی.
اس موقع پر ذیلی پولیس انسپکٹر دویندر سنگھ، عین الحق، بدرعالم، احمد جمال، عبدالبیر، انیس اختر، محمد طفیل، محمد طاہر، عبدالصمد، عبدالابل، منصور، نور عالم وغیرہ موجود رہے.