اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دھوپ لے رہے شخص کو ٹریکٹر نے روندا، موقع پر موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 21 December 2018

دھوپ لے رہے شخص کو ٹریکٹر نے روندا، موقع پر موت!

عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/دسمبر 2018) اعظم گڑھ کے دیوگاؤں کوتوالی حلقہ کے چوکی گاؤں رہائشی رام صورت یادو جو کہ ممبئی سے گھر علاج کرانے آئے تھے، آج صبح کو پیپل کے پیڑ کے پاس بیٹھ کر دھوپ لے رہے تھے
کہ سامنے سے آرہے ٹریکٹر نے ٹکر مار دی اور انکا سر دھڑ سے الگ ہوگیا، موقع پر ہی موت ہو گئی.
موقع پر اکلوتے بیٹے جو کہ ٹھیکما بلاک پر سکریٹری ہیں، اس کا اور گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے، خبر پا کر پولیس بھی پہنچی، اور نامزد رپورٹ درج کر لاش کو پوسٹ مارٹم  کے لئے بھیج دیا.