اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سعودی عرب میں گمشدہ تین ھندوستانیوں کا قتل، 11/سعودی گرفتار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 14 January 2019

سعودی عرب میں گمشدہ تین ھندوستانیوں کا قتل، 11/سعودی گرفتار!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/جنوری 2019) سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں تین ھندوستانیوں کی لاش ملنے سے کھلبلی مچ گئی، تینوں گزشتہ دس دنوں سے غائب تھے.
موصولہ خبر کے مطابق تینوں کا تعلق صوبہ اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ سے ہے، جس میں شفقت ولد شمس الضحٰی اور شمیم ولد شمس الضحی تھانہ روناپار کے زمین رسول پور، اور فیاض احمد ولد مسعود مرحوم تھانہ جین پور کے باسوپار سے تھے.
بتایا جا رہا ہے تینون کئی سالوں سے سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں مقیم تھے، گزشتہ تقریباً دنوں سے تینوں غائب تھے، جس کو سعودی پولیس اور انڈین ایم بی سی سمیت سبھی ہندوستانی بھائی تلاش کرنے میں مصروف تھے، آج دیر رات ان کی لاش کو صحراء سے پولیس نے برآمد کیا، اس سلسلے میں بتایا جا رہا ہے 11 سعودی افراد گرفتار ہیں.
 مقتول کے سگے بھائی (سعودی میں مقیم ہیں) سے نمائندہ صبح سے ہی رابطے میں تھے، شام تقریباً 06:00 بجے تک جتنی خبرین سوشل میڈیا پر تھی، سب کو انہوں نے جھٹلاتے ہوئے افواہ بتلایا، دیر رات 07:00 پھر بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ ابھی آفیشیل رپورٹ نہیں ملی ہے، قتل کی وجہ معلوم کی تو انہوں نے معذرت چاہی، ادھر مقتول کے گھر خبر ملتے ہی کہرام مچ گیا، لوگوں کی تعزیت کیلیے تانتا لگ گیا.