اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تین ھندوستانی تقریباً دس دن سے سعودی عرب میں گمشدہ، تلاش کرنے کی اپیل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 14 January 2019

تین ھندوستانی تقریباً دس دن سے سعودی عرب میں گمشدہ، تلاش کرنے کی اپیل!

رپورٹ: حافظ ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/جنوری 2019) سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں تین ھندوستانی افراد کے غائب ہونے کی خبر ہے، جسے سعودی عرب کی پولیس اور انڈین ایم بی سی سمیت سبھی لوگ تلاش کرنے میں مصروف ہیں، لیکن تقریباً دس دن ہونے کو ہے ابھی تک تینوں کا کوئی سراغ نہیں ملا، گزشتہ رات سے یہ بات جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے کہ ان کا قتل کردیا گیا ہے اور لاش ملی ہے، کچھ گرفتار بھی ہیں، وغیرہ وغیرہ لیکن یہ سب سوائے افواہ کے کچھ نہیں ہے.
نمائندہ نے گمشدہ افراد کے بھائی (سعودی عرب کے ریاض میں مقیم ہیں) سے اس سلسلے میں رابطہ کیا، تو انہوں نے بتایا کہ رات میں پولیس کا فون آیا تھا، صبح دس بجے پولیس اسٹیشن بلایا گیا تھا، جب وہاں گئے تو موجود پولیس اور سی بی آئی افسران نے ان کے بارے میں معلومات حاصل کی، لیکن لاش ملنے والی خبر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں افواہ کہتے ہوئے صاف انکار کر دیا ہے، اور بھروسہ دلایا کہ جلد ہی تینوں کا سراغ مل جائےگا.ان شاء اللہ
واضح ہو کہ گمشدہ تینوں افراد کا تعلق ھندوستان کے صوبہ اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع سے ہے، شفقت ولد شمس الضحٰی اور شمیم ولد شمس الضحی زمین رسول پور اور فیاض احمد ولد مسعود مرحوم باسوپار کے رہنے والے ہیں.
نوٹ: کسی کو اس بارے میں پتہ چلے تو آئی این اے نیوز کی ٹیم کو فوراً مطلع کریں.