اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سنت کبیرنگر: کرنٹ کی زد میں آنے سے 50سالہ کسان کی موقع پر دردناک موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 14 January 2019

سنت کبیرنگر: کرنٹ کی زد میں آنے سے 50سالہ کسان کی موقع پر دردناک موت!

ماسٹر ارشد خان
ــــــــــــــــــــــ
مہولی/ سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز14/جنوری 2019) مہولی تھانہ حلقہ کے تحت موضع سکری میں ایک طرف جہاں 50 سالہ شخص کی کرنٹ کی زد میں آنے سے موقع پر دردناک موت واقع ہوگئی وہیں جائے وقوعہ پر گھنٹوں افراتفری کا ماحول قائم رہا.
خبرروں کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے موضع سکری گاؤں رام شبد عمر تقریباً 50سال صبح اپنے کھیت کی نگرانی کرنے گیا تھا،
بتایا جاتا ہے کہ رام شبد اپنی بوئی ہوئی فصل کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتا کہ کھیت کے اوپر سے گزرا بجلی کا ہائی ٹینشن تار اچانک رام سبد کے اوپر گرا اور پھر رام شبد کرنٹ کی زد میں آکر بری طرح جلنے لگے، رام شبد کی چیخ و پکار جب تک کہ کوئی سنتا تب تک موقع پر تڑپ تڑپ کر موت واقع ہو گئی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہائی ٹینشن تار گرنے سے تقریباً ایک کلو میٹر کے دائر ے میں کرنٹ کے جٹکے محسوس کیے جارہے تھے، جس سے پورے علاقے میں گھنٹوں افراتفری کا ماحول قائم رہا، اس دوران سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر پردیب کمار سنگھ نے بجلی محکمہ کے افسران سے لگاتا رابطہ کرتے رہے، لیکن صبح 8بجے تک شاید کی بجلی محکمہ کے ذمہ دران آفیسر گہری نیند میں سورہے تھے، ضلع مجسٹریٹ سے ٹیلیفون پر جب گاؤں والوں کی بات ہوئی تو ضلع مجسٹریٹ نے فوری طور پر بجلی سب اسٹیشن  سے رابطہ کر بجلی کے لائن کی سپلائی بند کروائی، تب جاکر لوگوں نے راحت کی سانس لی، اس موقع پر بجلی محکمہ کے افسران کی اس لا پرواہی سے عوام کے درمیان کافی ناراضگی دیکھنے کو ملی.