اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سپا بسپا اتحاد بنا شرط مسلموں کو ٹھگنے کی پوری تیاری: نورالہدیٰ انصاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 13 January 2019

سپا بسپا اتحاد بنا شرط مسلموں کو ٹھگنے کی پوری تیاری: نورالہدیٰ انصاری

عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/جنوری 2019) سپا بی یس پی اتحاد کے بعد صوبے کی سیاست کی شدت کافی بڑھ گئی ہے، اس اتحاد کو کچھ موقع پرست اتحاد تو کچھ اور بتانے میں دیری نہیں کر رہے ہیں، بتاتے چلیں کی ہفتہ کے روز مایاوتی اکھلیش نے پریس کو دیے بیان میں اتحاد کو لیکر بیان دیا ہے، اسی کڑی میں اتحاد کو لیکر راشٹریہ علماء کونسل کے نوجوان لیڈر و یوتھ ونگ کے صوبائی صدر نورالھدیٰ انصاری نے کہا کہ بوا ببوا  مسلمانوں کو ٹھگنے کے لئے اتحاد کئے ہیں،
خاص کر سپا بی یس پی کی سیاست کہیں نہ کہیں مسلموں کے ارد گرد گھومتی  ہے، پر کیا مجال  کہ مسلمانوں کے مسئلے پر بھیا ٹویٹ قربان کئے ہوں، جو بہن جی اپنے بنگلے  کے باہر نہ نکلتی ہوں، انکو باہر آنے سے ڈر لگتا ہو، ان سے سماج کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے، ان دونوں نے ہمیشہ مسلمانوں کا ووٹ لیکر ٹھگنے کا کام کیا ہے، اتحاد میں مسلم قیادت والی پارٹیوں کو نہ شامل کرنا دونوں کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آگیا، گویا مسلم قیادت کو یہ لوگ آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے، یہ لوگ چناؤ میں بھاجپا کا ڈر دکھا کر مسلموں کا ووٹ لیا اور ان کو ہر طرح سے پیچھے کرنے کا کام کئے، لیکن مسلمان ان کی چالاکیوں  کو خوب اچّھی طرح جان چکا ہے، آنے والے چناؤ میں ان دونوں کو عوام بہترین جواب دیگی، راشٹریہ علماء کونسل پورے چناؤ میں ان کی پول کھول ابھیان چلا کر ان کو بے نقاب کریگی، سپا کا یادو ووٹ سات فیصد 38سیٹ، مایاوتی کا ووٹ11 فیصد 38 سیٹ، اور مسلم21فیصد ہے ان کو کوئی سیٹ نہیں، جب کہ مسلم ووٹوں کی وجہ سے دونوں نے اقتدار حاصل کیا، اور ان کو دیا کیا، وہ مسلم خوب جان گیا ہے، ان کو ووٹ تو مسلموں کے چاہیے لیکن مسلم قیادت سے نفرت کیوں، مسلموں کا استحصال  برداشت نہیں کیا جائیگا، اور چناؤ میں ان دونوں کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا.