اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اسلام کی سربلندی اور عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ مجلس احرار کا اولین مقصد ہے، یوم احرار کے موقع پر شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی کا خطاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 1 January 2019

اسلام کی سربلندی اور عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ مجلس احرار کا اولین مقصد ہے، یوم احرار کے موقع پر شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی کا خطاب!

محمد فرقان
ــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز یکم جنوری 2019) ہندوستان کی جنگ آزادی کیلئے مسلمان نے اپنا جان و مال سب قربان کردیا، اس درمیان آزادی کیلئے کئی تحریکوں کا آغاز ہوا اور ختم ہوگئیں، لیکن چند تحریکیں ایسی بھی ہیں جو آج تک قائم ہیں، انہیں میں سے ایک تحریک مجلس احرار اسلام ہند ہے، مجلس احرار کا بنیادی مقصد جہاں ایک طرف ملک کی آزادی تھی وہیں تاج ختم نبوتؐ کی حفاظت بھی تھی،
جن میں احرار نہ صرف کامیاب ثابت ہوئی بلکہ ہند کی آزادی اور تاج ختم نبوتؐ کی حفاظت میں مجلس احرار کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مذکورہ خیالات کا اظہار یوم احرار کے موقع پر مجلس احرار اسلام کرناٹک کے صدر، معروف عالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ آج مجلس احرار اسلام ہند جرأت، غیرت و استقامت کے ساتھ 89 /سال کا سفر مکمل کرچکی ہے۔ جس مقصد سے رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی ؒ، امیر شریعت مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ اور دیگر اکابرین نے 29/ دسمبر 1929ء کو مجلس احرار کی بنیاد رکھی تھی آج اسی مشن کو قائد الاحرار مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی مدظلہ کی سرپرستی میں رضاکاران احرار نے باقی رکھا ہے، جو انشاء اللہ قیامت تک باقی رہے گی، مولانا نے فرمایا کہ مجلس احرار ہمیشہ کی طرح آج بھی ملک و ملت کے دشمنوں کا پردہ فاش کرتی آرہی ہے، فتنہ قادیانیت کے خلاف مجلس احرار کی نمایاں خدمات کو کون بھلا سکتا ہے؟ شاہ ملت نے فرمایا کہ احرار اپنے یوم قیام سے آج تک فتنہ قادیانیت کو جگہ جگہ شکست دیتی آرہی ہے۔ مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ مسلمان تاج ختم نبوتؐ کی حفاظت کیلئے اپنا جان و مال سب قربان کرنے کو تیار ہیں، اگر تاج ختم نبوتؐ پر آنچھ آئے گی تو مسلمان سر پر کفن باندھ کر اسکی حفاظت کیلئے نکلے گا۔ کیونکہ تاج ختم نبوت ؐکی حفاظت مسلمانوں کا اولین فریضہ ہے۔ اور یہی مجلس احرار کا پیغام ہے، شاہ ملت نے فرمایا کہ احرار اپنے خون کے آخری قطرے تک تاج ختم نبوتؐ کی حفاظت کرتی رہے گی، مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے تمام مسلمانوں خصوصاً رضاکاران احرار کو یوم تاسیس کی مبارکبادی پیش کی اور حوصلہ افزائی کی اور قائد الاحرار کی صحت و لمبی عمر کیلئے دعا کی۔