محمد سالم آزاد
ــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 24/جنوری 2019) تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت کے مطابق اسکولوں میں قائم بال سنسد کے اراکین کو دو روزہ تربیتی پروگرام میں ان کے فرائض اور حقوق پر مفصل گفتگو اور لائحہ عمل بتایا گیا،
سی آر سی سی سری منوج کمار منڈل نے بال سنسد کی افادیت اور اہمیت بچوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ کس طرح اسکولی نظام کو مضبوط کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ کے لئے کام کر سکتے ہیں.
واضح رہے کہ بال سنسد میں ایک وزیر اعظم ایک وزیر تعلیم ایک وزیر صفائی کے علاوہ ان کے معاونین ہوتے ہیں اور ان تمام بچوں کا حقوق اور فرائض طے رہتا ہے جس کے نہج پر یہ اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیتے ہیں، تربیتی نشست میں سنکول سطح کے تمام پرائمری اور مڈل اسکولوں کے بال سنسد کے بچوں اور متعلقہ اساتذہ نے حصہ لیا، پروگرام پوری کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا.
یاد رہے کہ سری منوج کمار منڈل کی سی آر سی سی کے طور پر نئی تقرری پورے ضابطہ کے ساتھ ہوئی ہیں اور ان کی ایمانداری اور محنت کا پاس تمام اساتذہ رکھتے ہیں.
اس موقع پر ماسٹر اویس انصاری، ماسٹر چندیسر یادو، مہادیو جی، سریندر جی، شاہد جی، مہتاب بابو، ماسٹر افروز وغیرو موجود تھے.