اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نوجوان عالم دین مولانا عبادالرحمٰن کا سندرگڑھ اڑیسہ میں انتقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 15 January 2019

نوجوان عالم دین مولانا عبادالرحمٰن کا سندرگڑھ اڑیسہ میں انتقال!

تدفین  کل آبائی گاؤں دھرم گاچھی ضلع سیتامڑھی بہار میں ہوگی.

رپورٹ :فضل الرحمن
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 15/جنوری 2019) انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ نوجوان عالم دین جناب مولانا عبادالرحمن (عرف گلزار)صاحب دھرم گاچھی ضلع سیتامڑھی بہار، استاذ(شعبہ عربی وفارسی)جامعہ ابوہریرہ بسرا ضلع سندر گڑھ اڑیسہ کا آج 15جنوری 2019 بروز منگل بعدنمازعصر سندر گڑھ اڑیسہ میں انتقال ہوگیا ہے اناللہ واناالیہ راجعون.
مولانا رحمہ اللہ تقریبا 37برس کےتھے، اہلیہ کے علاوہ دو چھوٹے چھوٹے بچے ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے، دارالعلوم رشیدیہ گنگوہ، دارالعوام اکواڑہ گجرات، جامعہ قاسمیہ بالاساتھ سیتامڑھی، مدرسہ احمدیہ کریمیہ مصراولیا اورائی مظفرپور کے وہ فیض یافتہ تھے، فضیلت کے بعد بزرگ عالم دین حضرت مولانا ضیاء الدین صاحب مظاہری رحمہ اللہ سابق نائب ناظم جامعہ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی، سرپرست جامعہ ابوہریرہ بسرا ضلع سندر گڑھ اڑیسہ کی دعوت پر جامعہ ابوہریرہ بسرا میں شعبہ عربی وفارسی کے استاذ مقرر ہوئے، اور پوری دلجمعی کے ساتھ اشاعت علم دین کا فریضہ انجام دیتے رہے، تقریبا انیس سال انہوں نے دین اور علم کی خدمت کی، وہ بڑے خوش قسمت تھے پڑھتے پڑھاتے اس دارفانی کو چھوڑ گئے، دو روز قبل بخار کا اثرہوا، جو بڑھتا رہا آج طبیعت زیادہ خراب ہونے پر مقامی اسپتال میں گئے، اسپتال والے نے سندر گڑھ کے بڑے اسپتال میں جانے کو کہا، سندر گڑھ جاتے ہوئے راستے ہی میں مالک حقیقی سے جاملے، ان کی لاش آبائی گاؤں دھرم گاچھی ضلع سیتامڑھی بہار لائی جارہی ہے، کل دھرم گاچھی ہی میں نماز جنازہ ادا کی جائیگی اور وہیں قبرستان میں تدفین عمل میں  آئیگی.
عین جوانی میں ان کے انتقال پرملال پر علمی وعوامی حلقوں میں غم کی لہر ہے، ان کے انتقال پر حضرت مولانا مظفر عالم صاحب مدظلہ سجادہ نشیں خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ مصراولیا اورائی مظفرپور، جناب مولانا محمد صاحب قاسمی مدرسہ حسینہ رانچی، جناب مولانا خالد انور صاحب پورنوی  جنرل سکریٹری جمعیة علماء پٹنہ، جناب مولانا انصار عالم صاحب قاسمی صدر مدرس جامعة القاسم مدھوبنی سوپول، جناب مولانا آفتاب عالم صاحب قاسمی صدر مدرس مدرسہ آفتاب العلوم مدھے پورمدھوبنی، جناب حافظ نسیم احمد صاحب ناظم مدرسہ احمدیہ کریمیہ مصراولیا اورائی مظفرپور، جناب مولانا سہیل اختر مظفرپوری صاحب استاذ جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ، جناب مولانا طلحہ صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ نورالعلوم سیوان، جناب مولانا قسیم احمد صاحب استاذ مدرسہ رشیدیہ مظفرپور، جناب مولانا ابونصر صاحب استاذ مدرسہ تعلیم القران نبی کریم نئی دہلی، جناب مولانا بلال احمد رحمانی مظفرپور، جناب قاری نظر عالم صاحب سمستی پور، قاری محمد زیدصاحب ناظم تعلیمات مدرسہ احمدیہ کریمیہ مصراولیا اورائی مظفرپور، جناب مولانا طفیل اختر صاحب قاسمی، جناب مولانا اشرف صاحب قاسمی، جناب مولانا امتیاز صاحب، ماسٹر فخر عالم، اساتذہ مدرسہ احمدیہ کریمیہ مصراولیا کے علاوہ قابل ذکر علماء نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے.