رپورٹ: محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 15/جنوری 2019) کیوٹی بلاک کے کوئلہ استھان پنچایت باشندہ راجد کے سینئر لیڈر محمد کلیم صاحب کاطویل علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی عمرلگ بھگ 85 سال تھی، اپنے علاقے کے جانے مانے لوگوں میں شمار ہوا کرتے تھے، ساتھ ہی ملت کے معاملے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے، جب تک صحت مند رہے کسی بھی ایسے شرپسندعناصر کو اپنے حلقہ اور گاؤں میں پنپنے نہیں دیا، وہ اپنے پیچھے اہلیہ، سات لڑکے اور دو لڑکی سمیت بھرا پورا پریوار چھوڑ گئے ہیں.
ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے والوں میں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں صدر نظر عالم، انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد، مدرسہ بورڈ کے سابق افسر محمد اکرم، ضیاء الدین عرف پھول بابو، محمد اشفاق، مقصود عالم پپو خان، صفی الرحمن راعین، تنویر عالم، جاوید عالم، شمس عالم پپو، صدرعالم لاڈلے وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
مرحوم کے جنازے کی نماز مورخہ 16 جنوری 2019 بروز بدھ بعد نماز ظہر (2؍بجے دن) میں اُن کے آبائی گاؤں کوئلہ استھان(کیوٹی بلاک) دربھنگہ میں ادا کی جائے گی۔ ان شاء اللہ