محمد فرقان
ــــــــــــــــــــ
احمد آباد(آئی این اے نیوز 15/جنوری 2019) معروف عالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی پچھلے دنوں گجرات کے سہ روزہ دورے پر تھے، جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر اپنے پر مغزخطاب سے سامعین کو مستفید فرمایا، جامعہ فیضان القرآن، احمد آباد میں خطاب کرتے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ جب دنیا میں ظلم و ستم کا بادل چھایا ہوا تھا، انسانوں اور جانوروں میں فرق ختم ہوچکا تھا، لڑکیوں کی پیدائش کو عیب سمجھا جاتا تھا
اور انہیں زندہ دفن کردیا جاتا تھا۔ تب اس اندھیرے میں دین و اسلام کا ایک اجالا روشن چراغ لیکر آقائے دوعالم ﷺدنیا میں تشریف لائے، اور انسانوں کو غلامی کی زندگیوں سے آزاد کروایا، ایک دوسرے میں فرق کرنا بند کروایا، لڑکیوں کی پیدائش کو عذاب نہیں بلکہ رحمت بنایا، لیکن آج کل کے یہ جھوٹے انسانیت کے علمبردار، فرقہ پرست لوگ اسلام و مسلمان، دین و شریعت کو بدنام کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔ شاہ ملت نے فرمایا کہ اسلام نے دنیا کو جینے کا سلیقہ سکھایا ہے۔ انہوں نے دوٹوک لفظوں میں کہا کہ آج جو لوگ شریعت پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ کان کھول کر سن لیں صبح قیامت آسکتی ہیں لیکن دنیا کی کوئی طاقت ہمیں دین و شریعت پر چلنے سے روک نہیں سکتی۔ ہم اپنی جانیں قربان کردیں گے مگر دین و شریعت میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔
شاہ ملت نے امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آج دشمن اگر دین و شریعت پر ڈاکہ ڈال رہا ہے اسکے ذمہ دار کہیں نہ کہیں ہم خود بھی ہیں۔ انہوں نے کہا اگر ہم خود دین و شریعت کے پابند ہوتے تو دشمنوں کہ یہ مجال نہیں ہوتی کہ وہ ہمارے شریعت کو غلط نگاہ سے دیکھ سکے۔ ایک دوسری مجلس میں مولانا شاہ قاسمی نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام نے عورتوں کو جو مقام دیا ہے دنیا کی کسی اور قوم نے نہیں دیا۔ اسلام نے عورتوں کو گھر کی رانی بنایا لیکن کیوں آج عورتیں پریشانیوں میں مبتلا ہیں؟ زندگی میں چین و سکون کیوں نہیں ہے؟ اسکی وجہ یہ ہے کہ آج آپ نے عائشہؓ کی چادر، فاطمہ ؓکے دوپٹہ کو چھوڑ دیا اور ناچنے گانے والی ایک بدکار اور فاحشہ عورت کے طور طریقوں کو اپنایا۔ شاہ ملت نے امت مسلمہ کی ماں، بہن اور بیٹیوں کو اپنی زندگیوں کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا مشہورہ دیا۔ نیزعلماءکرام کی خصوصی مجالس میں خطاب کرتے ہوئے شاہ ملت نے فرمایا کہ علماءکرام انبیاءعظام کے جانشین و وراثین ہیں.۔ جب تک ہم پوری طرح اسکا حق ادا نہیں کرتے ہم جانشین کہلانے کے حقدار بھی نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ جب ہمیں امت کی رہبری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تو اسے حق گوئی، بے باکی کے ساتھ پورا کریں۔حالات سے گھبرا کر حق کی راہ ترک نہیں کرنی چاہئے۔دنیا چاہے کچھ بھی کہے علماءہی امت کے رہبر ہیں۔ قابل ذکر ہیکہ احمد آباد، گجرات کے مختلف دینی اداروں کا شاہ ملت نے دورہ کیا۔ جہاں مختلف مقامات پر شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی کا پرزور استقبال کیا گیا۔