محمد سیف الاسلام مدنی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
26/جنوری کو پورے ملک میں یوم جمہوریہ بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے، ہر گلی ہر نگر چوک چوراہوں پر ترنگے لہرائے جاتے ہیں، ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے، اور ہو بھی کیوں نہ کہ یہ جمہوریت جو بھارت کی آزادی کے ضمن میں وجود میں آیا، اس آزادی کی خاطر مسلمانان ہند اور برادران وطن نے بے مثال قربانی دی ہے، جو غیر منقسم ہندوستان کی نایاب اور سنہری تاریخ کا روشن اور جلی باب ہے، اس ملک کی آزادی کی اول تحریک بھی مسلمانان ہند نے شروع کی اور انگریزوں کے جانے کے دن تک مسلمان اور علماء ہند آزادی کے علمبردار رہے.
اس آزادی کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے اپنے جان و مال کی قربانی دی ایک طویل لڑائی کے بعد انگریزوں کے شکنجہ سے ملک کے باشندوں کو آزادانہ سانس لینے کا موقع ملا اور بلا آخر 15 آگست سن 1947 کو ہمارا یہ ملک آزاد ہوا لیکن اس آزادی کے بعد بھی ہمارا اپنا کوئی آئین نہیں تھا ملک کا دستور و آئین مرتب کرنے سے قبل دینا میں رائج تمام نظام ہائے حکومت کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس ملک کا دستور جمہوری بنیادوں پر تیار کیا جائیگا جس ملک کے ہر مذہب اور ہر طبقے کے لوگوں کو مکمل آزادی کے ساتھ اپنے اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی ہو اور آئین کے حقوق و تحفظ حاصل ہوں آئین اور دستور بنانے کا سلسلہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی لیڈر شپ سے شروع ہوا، اور آخر کار یہ آئین سن 1950 میں مکمل ہوگیا اور اسے 26 جنوری سن 1950 میں نافذکر دیا گیا اسطرح ہمارا ملک ایک عظیم جمہوری ملک بن گیا ایک ایسا ملک جس کی مثال دنیا کے دوسرے ممالک بھی دیتے ہیں اس دن کو ہم تمام ہندوستانی یوم جمہوریہ کے نام سے مناتے ہیں جو اس ملک کی اقلیت اور اکثریت کے لئے بہت بڑی نعمت ہے چونکہ جمہوریت ہی زندگی کا ایسا دستور اور تعمیر و ترقی کا ذریعہ ہے جس صحیح طور پر زندگی کی نشو نما ہوتی ہے اور ملک تعمیر و ترقی کے منازل طے کرتا ہے نفرت اور بغض و وعناد جیسے ملک ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے، جس سے ملک میں امن وچین کی فضا قائم ہوتی ہے جمہوریت کی بنیاد ہی عدل وانصاف پر قائم ہوتی ہے، جمہوری ملک بسنے والے ہر فرد کو مذہبی آزادی حاصل ہوتی ہے مندروں میں گھنٹوں کی آواز ہوگی تو مسجد کے میناروں سے اذان کی آواز آئے گی اور یہ حق ہم کو ہمارا آئین اور قانون دیتا ہے اور ہندوستان کے آئین اور قانون کو ماننے میں ہی ہم سبکی بھلائی ہے اور یہاں کے ہر باشندوں کو ملک کی تحفظ اور بقاء کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا چاہیے آئیے ہم یوم جمہوریہ کے اس پر مسرت موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم سبھی ملک کے باشندے آپس میں پیار اور محبت سے رہیں گے اور نفرت پھیلانے والی طاقتوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے تاکہ ہمارا ملک ترقی کے اعلیٰ منازل طے کرسکے.
یوم جمہوریہ ہر سال ہمیں ملک کے کونے کونے میں امن و شانتی،رواداری انصاف، چین و سکون، آپسی محبت اور یکجہتی و بھائی چارگی کا ماحول قائم رکھنے کا پیغام دیتا ہے۔ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں اپنے کردار کو ادا کرنے کا احساس کراتا ہے اور اسی دور کی کرن دکھاتا ہے "جب اس ملک کو آزاد کرانے کے لئے آخری مرحلے میں مسلم ہندو سکھ عیسائی سب ایک ہوگئے تھے 'اور انگریزوں کی بنیاد کو اس ملک سے اکھاڑ پھینکا "تھا، مسلمان وطن کل بھی اس ملک کے وفادار تھے اور آئندہ بھی اس وطن عزیز کے وفادار رہینگے، آج بھی سرکاری محکمات اپنے اسی دور کو دیکھیں کہ تحریک آزادی کے وقت 'مذہب کی تفریق نہیں تھی 'اس لئے آج بھی ضروری ہے 'کہ مذہبی معاملات کے علاوہ دیگر امور میں بھی مذہبی تفریق نہ ہو 'معیشت روزگار 'امن و امان تمام چیزوں میں سبھی کو ساتھ لے کر چلیں
تب ہمارا ملک عزیز ترقی کرے گا اور اس ملک کو توڑنے والی طاقتیں اپنے ناپاک عزائم کو سرنگوں ہوتا دیکھے گی.
ــــــــــــــعــــــــــ
دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت
میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی