اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سلمان کے ذریعہ سرویش کا قتل، پولیس کو اسلحہ کی تلاش!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 19 January 2019

سلمان کے ذریعہ سرویش کا قتل، پولیس کو اسلحہ کی تلاش!

ارشد خان
ـــــــــــــــــ
مہولی/سنت کبیر نگر(آئی ین اے نیوز 19/جنوری 2019) دھن گھٹا تھانہ حلقہ کے گوند گنج چوراہے پر گزشتہ بدھ کے روز پرانی عداوت میں ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا تھا، جس میں قتل کرنے والے کو بھی بھیڑ نے مار ڈالا تھا، گاؤں میں ابھی بھی دہشت کا ماحول قائم ہے، رنجش میں چلی گولی سے جہاں نوجوان کی موت ہو گئی، وہیں دوسری طرف گاؤں والوں نے گولی چلانے والے کا بھی پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا،
اس طرح کے واقعات سے جہاں پولیس کے لئے کسی ناخوشگوار واقعات کو روکنا اہم فریضہ بن گیا ہے، وہیں قتل میں استعمال کیا گیا اسلحہ ابھی بھی پولیس کے ہاتھ نہیں لگا ہے۔
تھانہ انچارج کروناکر پانڈے کی رہنمائی میں ہمراہی پولیس جمعہ کے روز آس پاس کے کھیتوں میں اسلحہ تلاش کرتے نظر آۓ، اس کے علاوہ دونوں گاؤں میں بھاری پولیس فورس تعینات ہے۔