اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: لائنس ہیلپ کلب اور تعلیمی بیداری مبارکپور کی طرف سے مفت میڈیکل کیمپ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 23 January 2019

مبارکپور: لائنس ہیلپ کلب اور تعلیمی بیداری مبارکپور کی طرف سے مفت میڈیکل کیمپ!

مبارکپور(آئی این اے نیوز 23/جنوری 2019) مبارکپور میں واقع پولیس چوکی میدان میں ایک فری میڈیکل اور چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں قصبے کے تقریبا 200 لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا.
قابل ذکر ہے کہ آج کل مبارکپور اور آس پاس کے علاقوں میں پیلیا جیسی مہلک بیماری پھیل رہی ہے، جس سے لوگوں میں خوف و دہشت ماحول بنا ہوا ہے، ایسے میں اس کیمپ کا انعقاد کر محکمہ صحت کی طرف سے اس مہلک بیماری کے بارے میں لوگوں کو بیدار کیا اور اس سے بچنے کے لئے اقدامات کئے گئے.
اس کیمپ میں قصبے کے مشہور پیتھالوجی سینٹر کے پروپرائٹر ڈاکٹر تنویر کی طرف سے فری چیک سروس دستیاب تھی جس کا لوگوں نے فائدہ اٹھایا.
اس موقع پر تعلیمی بیداری کے منڈل صدر حاجی سلیمان شمسی صاحب، ضلع صدر جناب مسرور انصاری، جناب علیم اختر صاحب، لائنس ہیلپ کلب کے مینیجر ابوهاشم انصاری، فرقان نعمانی لائنس، شارق زید لائنس، ڈاکٹر شائق اعظم علیگ، ​​محمد طالب لائنس، رضوان پردھان سمندرپور، محمد حمزہ لائنس، فوضان لائنس، محمد جاوید لڈو، ہاشم لائنس، پرویز اختر نعمانی صاحب، سمير اعظمی، شاہد کلیم، اختر رضا موبائل، شاہد کمینٹیٹر، وسیم اختر صاحب، لوك واسی سمیتی کے صدر جناب شجاعت حسین صاحب، محمد یاسر سمیت محکمہ صحت کے ڈاكٹرس موجود تھے.