رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
روشن گڑھ /باغپت(آئی این اے نیوز13/جنوری 2019) ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ کے مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام میں آج سے جمعیۃ یوتھ کلب بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کا کیمپ شروع ہو گیا ھے جس میں 40 بچوں نے شرکت کی، اس موقع پر مفتی محمد خالد سیف اللہ کنوینر جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت نے کہا کہ اسکاؤٹ کا مقصد اپنی حفاظت اور اپنے ملک کی حفاظت کرنا سکھانا ہے اور کچھ کرنے کا جذبہ پیدا کرنا مقصد ہے
تاکہ جو نوجوان قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے وہ صحیح سالم رہے، قاری محمد صابر صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند تحصیل بڑوت نے کہا کہ جمعیۃ علماء ھند ہی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو ہر طرح ملک و ملت کے لیے ہر موڑ پر ساتھ دینے کے لیے سب سے پہلے کھڑی نظر آتی ہے اور ہمیشہ ملک و ملت کے لیے کام کیا ہے اور آگے بھی کرتے رہے گی، مدرسہ ھذا کے ناظم مفتی محمد دلشاد قاسمی نے کہا کہ تم جس تنظیم سے جڑے ہو یہ بہت بڑی اور عالمی سطح کی تنظیم ہے اس لیے اس سے جڑ کر اپنے لیے فخر سمجھیں اور پوری پابندی کے ساتھ اس کو نبھائیں.
اس موقع پر مولانا محمد واصف صاحب، کلو چوکیدار، حافظ عبدالقیوم صاحب، قاری انوارالحسن صاحب وغیرہ موجود رہے.