اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سعودی عرب میں اعظم گڑھ کے مقتول تینوں آدمیوں کی لاش کو سعودی پولیس نے کیا برآمد، دو سعودی اور ایک دبئی کا آدمی گرفتار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 16 January 2019

سعودی عرب میں اعظم گڑھ کے مقتول تینوں آدمیوں کی لاش کو سعودی پولیس نے کیا برآمد، دو سعودی اور ایک دبئی کا آدمی گرفتار!

رپورٹ: حافظ ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/جنوری 2019) سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں پچھلے دس دنوں سے غائب اعظم گڑھ کے تین افراد کی لاش کو سعودی پولیس نے برآمد کر لیا ہے، تینوں کا تعلق صوبہ اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ سے ہے، جس میں شفقت ولد شمس الضحٰی اور شمیم ولد شمس الضحی تھانہ روناپار کے زمین رسول پور، اور فیاض احمد ولد مسعود مرحوم تھانہ جین پور کے باسوپار سے تھے.
بتایا جا رہا ہے تینون کئی سالوں سے سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں مقیم تھے، جو اپنی خود کی گاڑی چلا رہے تھے، گزشتہ دس دنوں سے تینوں غائب تھے، جس کو سعودی پولیس اور انڈین ایم بی سی سمیت سبھی ہندوستانی بھائی تلاش کرنے میں مصروف تھے، گزشتہ دنوں ان تینوں کی لاش کو شہر القصیم کے علاقہ کے کسی صحراء سے پولیس نے برآمد کیا، اس سلسلے میں وہاں کے پولیس کپتان نے خلاصہ کیا کہ لاش کو ٹائر کے ساتھ جلایا گیا ہے، جو اب دیکھنے کے قابل نہیں ہے، انہوں نے مجرمین کے بارے میں خلاصہ کیا کہ فی الحال دو سعودی  گرفتار ہیں، اور ان کا ایک دوست جو عرب امارت (دبئی) کا ہے اسے بھی دوبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، قتل کی ابھی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوئی ہے، جلد ہی پوری تفصیل واضح کر دی جائے گی.
واضح ہو کہ تینوں آدمیوں کے قتل کی خبر اہل خانہ کو ملتے ہی کہرام مچ گیا، پورا ضلع سوگوار ہے، لوگوں کی تعزیت کیلیے تانتا لگا ہوا ہے.