اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دھن گھٹا حلقہ میں امن و امان قائم رکھنا ہمارا اولین فریضہ ہے: تھانہ انچارج کروناکر پانڈے

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 4 January 2019

دھن گھٹا حلقہ میں امن و امان قائم رکھنا ہمارا اولین فریضہ ہے: تھانہ انچارج کروناکر پانڈے

 عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 4/دسمبر2019) ضلع کے دھن گھٹا تھانہ حلقہ کے دریائے گھاگھرا سے متصل درجنوں سے زائد مواضعات میں ان دنوں غیر قانونی کچی شراب کا دھندا بڑے پیمانے پر  پھل پھول رہا ہے، اس کی روک تھام کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے، انہوں نے کہا کہ بہت سے گھروں کو غیر قانونی شراب کے کاروباریوں نے برباد کر ہنستے کھیلتے گھروں کو برباد کر دیا ہے، اسکی روک تھام کیلئے دیہی علاقوں اور گاؤں کے سربراہان کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ شراب کے کاروباریوں کے ذریعہ سماج میں پنپ رہی برائیوں سے نمٹا جاسکے،
تھانہ انچارج دھن گھٹا کروناکرپانڈے صحافیوں سے تھانہ دھن گھٹا میں کانفرس کے دوران مذکورہ باتیں کہیں، انھوں نے کہا کہ کسی بھی نئے شخص کے بارے میں معلومات جو آپ کے پاس نہیں ہے گاؤں میں آنے والے اجنبی افراد کے بارے میں انتظامیہ کو اطلاعات فراہم کرانے میں مدد کریں.
تھانہ انچارج نے گاؤں کے سرکردہ افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں والے اپنے گاؤں میں غیر قانونی شراب بنانے اور فروخت کرنے والے افراد کی نشاندہی کریں تاکہ اس کو سختی سے روکاجا سکے، ورنہ پولیس اپنے طریقے سے قانونی کارروائی کرے گی، تاکہ علاقے کا امن و امان برقرار رہ سکے، کچی شراب بنانے وفروخت کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی شراب بنانے والے کاروبار کو اب مکمل طور پر بند کردیں ورنہ انجام کو بھگتنے کو تیار ہوجائیں.
 انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر بینک کا منیجر بتاکر کوئی اجنبی شخص آپ کے موبائل پر فون کرے اور کہے کہ آپ کا ATM بند ہوگیا ہے ATM  کا پن کوڈ بند ہو سکتا ہے تو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں اور اسکی اطلاع بینک منیجر کو فوری طور پر دیں، اور فوری طور پر بینک مینیجر سے رابطہ بھی قائم کریں تاکہ بھولی بھالی عوام کسی بھی طرح سے ٹھگی اور دھوکہ دھڑی کا شکار نہ ہو سکے.
واضح ہو کہ کروناکر پانڈے علاقہ میں امن امان قائم رکھنے کیلئے ان دنوں کافی محنت مشقت کررہے ہیں.