عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــ
سنت کبیر نگر(آئی ین اے نیوز 3/جنوری 2019) ضلع سنت کبیر نگر میں واقع تحصیل دھن گھٹا کے درجنوں سے زائد دیہی علاقہ میں ان دنوں نیل گائے اور جنگلی جانوروں سے کسان پریشان ہیں ایک طرف اس کڑاکے کی ٹھنڈک میں راتوں کو جاگ کر کسان اپنے کھیتوں کی رکھوالی کر رہے ہیں،
تو وہیں دوسری جانب نیل گایوں اور جنگلی جانوروں سے فصلوں کو ہونے والے بھاری نقصانات سے پریشان کسانوں نے حلقہ کے چھپرا مغربی، نرائین پور مانجھا، مدرہا، بچھئی پور، گؤاپار، روسیابازار، بھوتھا، چندولی گووند گنج، موضع ہڑیا، خیرا، اودھا، کھالے پورا، چپرامشرقی، آگاپور عرف گلہریا، جیسے مقامات پر سبزیوں اور باغبانی سے فصلوں کی کاشت سے منہ موڑنا شروع کر دیا ہے.
کسانوں کا کہنا ہے کہ نیل گائے، بندر، سور اور جنگلی جانوروں کی وجہ سے تقریبا ہر سال60 فیصد فصلوں کا نقصان ہوتا ہے، کسانوں کا یہ بھی کہنا ہے کی ان جانوروں میں بچے پیدا کرنے کی شرح زیادہ ہونے سے ایک طرف تو ان کی تعداد بڑھتی ہے وہیں دوسری طرف سال در سال نقصانات کی مقدار میں بھی اضافہ ہوتا ہے، فصلوں کو ہونے والی بھاری تباہی کی شکایت کے پیش نظر کسانوں نے ایک محضر نامہ ضلع مجسٹریٹ کو رجسٹرڈ بھیج کر پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نیل گائے اور جنگلی جانوروں سےفصلوں کو بچانے کو لیکر حکومت سنجدیگی سے کسانوں کے نقصانات پر غور کرے.