فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
یوم جمہوریہ کے اس عظیم دن پر ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان تمام مجاہدین آزادی کے جنہوں نے ملک کو آزاد کرانے کے لئے انتھک کوشش کی اور اپنے خون کے قطروں کو مادروطن کو سرخ کیا، خصوصا علماء کرام کو جنکی
ایک کثیر تعداد وطن عزیز کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کے لئے تقریبا ۸۰ ہزار علماء کرام کوجام شہادت نوش فرمانا پڑا، ان تمام ہی علماء کرام اور مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، خصوصا علماء دیوبند کے سرخیل فکردیوبند کے بانی علماء حق کے امام، فقیہ النفس امام ربانی مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ کی قربانیوں کویاد کرتے ہیں، اللہ کے اس ولی کو بھی ملک کی آزادی کے لئے چھ مہینہ مظفرنگر جیل کی صعوبت برداشت کرنی پڑی، حالانکہ حضرت گنگوہی اپنے زمانے کے علماء کے امام وپیشوا تھے، ہندوستان کے بڑے علماء جیسے حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی، مولانا خلیل احمد سہارنپوری، مولانا عبدالرحیم رائپوری، مولانا حسین احمد مدنی رحمہم اللہ آستان گنگوہی سے ہی فیض یاب ہورہے تھے، لیکن جب بات آئی ملک کی آزادی کی تو یہ اللہ کاولی جس کا ایک فتوی آگ کی طرح پورے ہندوستان میں پھیل جاتاتھا، جس سے ایک جمع غفیر فیض یاب ہورہاتھا، میدان میں اتر پڑا، اور وطن عزیز کے لئے چھ مہینہ جیل بھی رہناپڑا، لبوں پہ یہ کلمات جاری تھے ہم مسلمان ہیں وطن سے محبت سے محبت ہمارا ایمان ہے.
یوم جمہوریہ کے موقع ہم تمام اکابرین ومجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اور عہد کرتے ہیں کہ اے وطن عزیز اگر تجھے قربانی کی ضرورت پڑی توہم ہمہ وقت تیار ہیں کیونکہ ہم بھی امام ربانی کے ماننے والے ہیں، وطن سے محبت رکھنا ہمارا ایمان ہے.