محمد سالم آزاد
ــــــــــــــــــــــ
بسفی/مدھوبنی(آئی این اے نیوز 27/جنوری 2019) بسفی بلاک حلقہ کے ککوڑوا گاؤں میں واقع پرائمری اردو اسکول کے میدان میں یوم جمہوریہ کے موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد جمیل انوار نے پرچم کشائی کی،
منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد جمیل انوار نے کہا کہ اسکول کی بہتر تعلیم کے لئے اسکول انتظامیہ ہمیشہ کوشا رہتی ہے اور سماج میں حاشیے پر کھڑے لوگوں کو جب تک مکمل طور پر تعلیمی زیور سے آراستہ نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ہم ایک ترقی یافتہ سماج کا تصور نہیں کر سکتے، محمد جمیل نے مزید کہا کہ اسکول میں تعلیمی ماحول ساز گار ہوا ہے اور اسے مزید سازگار بنانے کے لئے میں کوشا ہوں لیکن اس میں ہمیں اپنے تمام اساتذہ ملازمین کے ساتھ طلبا و طالبات کا تعاون درکار ہے، تبھی ہم اسکولوں کو تعلیمی شعبوں میں مزید آگے لے جا سکیں گے.
اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد جمیل، ماسٹر محمد اویس انصاری، ماسٹر ادئے چندر یادو،محمد سالم ایمانی، فردوس انجم، عشرت پیامی، شہزادی خاتون، وارڈ ممبر رام دیو منڈل کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے.