اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جشن یوم جمہوریہ کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 27 January 2019

قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جشن یوم جمہوریہ کا انعقاد!

سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/جنوری 2019) قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ سرائےمیر اعظم گڑھ کی جانب سے صبح ساڑھے سات بجے جشن جمہوریہ کا انعقاد ہوا، پروگرام کا آغاز محمد مذکر اصلاحی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، نذرانہ عقیدت امان اللہ اصفہانی نے پیش کیا، ترانہ ہندی عبدالرزاق نے اپنے رفقاء کے ساتھ پیش کیا،
پرچم کشائی 8 بجے مفتی سیف الاسلام صاحب کے ہاتھوں ہوئی، پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور جناب مفتی سیف الاسلام صاحب، جناب مولانا انیس احمداصلاحی صاحب، جناب عبید الرحمن صاحب سابق چیئرمین سراۓ میر، جناب لٸیق احمد صاحب شیروانی، مولانا شاھد القاسمی صاحب، مولانا افضل قاسمی صاحب، جناب شاہ عالم صاحب نے شرکت کی.
 پروگرام میں محمد افضل اعظمی نے تقریر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ 26 جنوری یہ ہمارا قومی دن ہے اس دن ہمارے آئین کا نفاذ ہوا تھا اور جو دستور بنا تھا، اس دستور کو سیکولر دستور کا نام دیا گیا تھا، لیکن آج برسراقتدار پارٹیاں اور فرقہ پرست افراد آئین کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں، آج اقلیت کے ساتھ ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، تین طلاق کے نام پر مذہبی معاملات میں دخل اندازی کی گئی، مزید کہا کہ آج ہمیں بلا تفریق مذہب و ملت جمہوریت کی حفاظت کے لئے آگے آنا چاہیے، ہمیں آئین کو پڑھنا چاہیے تاکہ ہمیں معلوم ہو کہ آئین ہمیں کیا حقوق دیتا ہے، ہم آپس میں مل کر جمہوریت کو فروغ دیں اور فرقہ پرست افراد کو بتائیں کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے یہاں ہر مذہب کے ماننے والے زندگی گزارتے ہیں.
 بعدہ ایک پروگرام "تاریخ کا سفر آواز کی شاھراہ پر" ہوا، جس میں آزادی پر مختصر دلچسپ معلوماتی پروگرام پیش کیا، آخری پروگرام جمہوریت اور جنرل نالج سے متعلق کون دیگا جواب ہوا، جس میں کل چار ٹیم تھی اس پروگرام میں QCI King نے فتح حاصل کی، جس میں سیف الاسلام اعظمی، محمد افضل اعظمی، سمیع اللہ اعظمی تھے.
مولانا انیس احمد اصلاحی اور مولانا افضل قاسمی نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا تاریخی پروگرام دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ مختصر وقت میں پوری تاریخ سمیٹنے کی کوشش کی گٸی ہے، خاص طور اشعار وغیرہ کے بھی ذریعے،  پروگرام کی نظامت سیف الاسلام اعظمی نے کی آخر میں قاسمی کمپیوٹر انسٹی کے ڈائریکٹر مولانا محمد انظر اعظمی نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.
پروگرام میں مولانا اظفر اعظمی، مولانا اشھر اعظمی، مولانا عبید الرحمن قاسمی، دانش اعظمی کے علاوہ تمام طلبہ اور علاقے کے لوگوں نے شرکت کی.