دیوبند(آئی این اے نیوز 9/جنوری 2019) جمعیۃ علماء ہند کے خازن، مسلم فنڈ دیوبند کے مینیجر اور دیوبند کی ہر دل عزیز شخصیت مولانا حسیب صدیقی صاحب کا آج صبح تقریباً 07:30 بجے انتقال ہو گیا ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون، اس موقع پر جمعیۃ علماءہند اور اس کے جمیع خدام سخت قلق اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں،
جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم امیر الہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا محمود مدنی نے مرحوم کی وفات کو دیوبند کے ایک عہد کا خاتمہ بتایا ہے، ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے.
جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد دیوبند کے لیے روانہ ہو چکا ہے، نماز جنازہ آج ہی بعد نماز عصر دیوبند میں ادا کی جائے گی ان شاء اللہ.