ماسٹر ارشد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــ
سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 9/جنوری2019) کسی بھی کام کو کرنے کے لئے اس کے اصول وضوابط سے واقفیت ہونا بہت ضروری ہے، چاہے وہ کوئی بھی شعبہ ہو، تجربہ اور تربیت یافتہ ہونا کامیابی کا ضامن ہے، عمل علم کی کنجی ہوتی ہے، ایک معیاری استاذ کے لئے انگریزی لفظ "ٹیچر" کے سات حروف پر عمل کرنا ہوگا، جسمیں سے پہلا حرف آتا ہے، (T) Talent یعنی کہ قابلیت، بغیر استعداد کے ہم کسی آسان سے آسان مضامین کا درس اصول و ضوابط کے تحت نہیں دے سکتے، (E) Educated تعلیم یافتہ، کم پڑھے لکھے لوگوں سے استاذ ہونےکا حق ادا نہیں ہو سکتا، (A) Active چست درست، (C) Careful چوکس رہنا، (H) Healthy تندرست، entertainer (E) بہلانے والا، (R) Regular، مستقل ہونا۔
یعنی کہ ہمیں اپنی ذمہ داری اور فرائض کو سمجھتے ہوئے طلباء کے قیمتی وقت کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، یہ سب صفات ایک آئیڈیل اور معیاری استاذ میں ہونا لازمی ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار استاذ الاساتذہ حافظ عبدالرشید صاحب نے مدرسہ میں منعقد اساتذہ کی ٹریننگ کے درمیان کیا، انہوں نے اساتذہ کو طلباء کے ہوم ورک دینے کے طریقے کو لکھ کر بتایا.
اس موقع پر حافظ عطاء اللہ، مولانا نظام الدین حلیمی، حافط محمد نسیم، منشی محمد فیصل، حافظ ثناءاللہ صاحب قبلہ، قاری محمد سلمان، بلبل ترنم حافظ محمد سلیم درانی، مولانا حبیب اللہ حلیمی، محترم ندیم عباسی ودیگر اساتذہ کرام موجود تھے.