پھولپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/جنوری 2019) مدرسہ روضۃ العلوم پھولپور اعظم گڑھ میں تکمیل حفظ کی ایک مجلس مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کے ناظم اعلیٰ وشیخ الحدیث حضرت اقدس مولاناشاہ مفتی محمد احمد اللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم کی زیرصدارت مرکزی خانقاہ شاہ ابرار میں منعقد ہوئی، جس میں محمد ساجد بن محمد خالد پھولپور نے دس ماہ چودہ دن کی مختصر مدت میں حفظ مکمل کرنے کا شرف حاصل کیا.
بعدہ حضرت ناظم اعلیٰ صاحب نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دونوں جہاں کی نعمتوں اور آسائشوں کو اللہ تعالیٰ نے متقیوں کےلئے خاص فرمایا، ہمیں ضرورت ہے کہ ہم ہرجگہ تقوی کی زندگی بسر کریں، دنیا میں دیکھیں کہ جو بیٹا والدین کا فرمانبردار ہوتا ہے والدین کی خصوصی عنایات اس کے ساتھ شامل حال ہوتی ہیں، اور جو نافرمان ہوتا ہے اس کو نظر انداز کرتے ہویے گھر سے بھی بے دخل کردیتا ہے،
جو بچے حفظ قرآن کریم میں مشغول ہیں یا حفظ کی تکمیل کرلیے ہیں وہ یہ سوچیں کہ ہم سلیکٹیڈ لوگ ہیں، جن کو اللہ تعالیٰ نے اس عظیم کام کے لئے منتخب فرمایا، اور دین کے لئے قبول کیا، ایسے فرد کو تقوی کے ساتھ زندگی گزارنے کی زیادہ ضرورت ہے، ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی بھی لازم ہے تلاوت، نماز ،روزہ وغیرہ عبادتوں میں اہتمام اور شریعت وسنت کی پاسداری ضروری ہے، تاکہ عبادتوں کے ذوق وشوق دیکھ کر دوسرے لوگ بھی راہ راست اختیار کریں، اور گھر میں بھی دینی ماحول پیدا ہوگا، کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے دین اور دیندار سے لوگ متنفر اور دوری اختیار کریں، اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے،آمین.
اس مختصر بیان کے بعد حضرت کی رقت آمیز دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی.
اس پرنور محفل میں طلبہ کے سرپرست حضرات اور مرکزی خانقاہ شاہ ابرار میں دوردراز سے آئے متعلقین ومحبین کے علاوہ اساتذہ و طلباء کرام اور قرب وجوار کے لوگ شریک رہے.