مہراجگنج(آئی این اے نیوز 4/جنوری 2019) قرآن مجید وہ کتاب ہے جس کے صادق اور برحق ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں، جس کے بارے میں محسن انسانیت حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا کہ تم میں سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن کو سیکھے اور سکھائے قرآن کریم سچائی اور امانتداری کا درس دیتا ہے اور قرآن کی ہی بدولت محبوب حقیقی کی رضا نصیب ہوتی ہے اور قرآن کریم کی حفاظت کا وعدہ خود اللہ تعالی نے اپنے ذمے لے لیا ہے
اسی لئے اللہ تعالی نے نظام بنایا جس کے لیے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے قرآن پاک کو اپنے سینوں میں محفوظ کر لیتے ہیں اور قرآن پاک کا یہ معجزہ ہے کہ یہ بہت آسانی کے ساتھ دلوں میں نقش ہوجاتا ہے اور بہت جلد یاد ہو جاتا ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار مدرسہ عربیہ نورالاسلام حمید اللہ نگر کے استاد مولانا خلیل الرحمن قاسمی نے مدرسہ ہٰذا کے 10 طلبا کے ناظرہ قرآن تکمیل کے موقع پر کیا، ان طلبہ نے ناظرہ قرآن مکمل کرکے حفظ قرآن کا آغاز کیا.
مولانا خلیل الرحمن قاسمی نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ علم سیکھنے کے ساتھ ساتھ عمل بھی کریں اس لئے کی آج کل کے دور میں دشمنان اسلام شرور و فتن سے اسلام کے چراغ کو بجھا دینا چاہتے ہیں، شریعت کو مٹانا چاہتے ہیں اور قرآن کی زندہ جاوید آیات کو بدل دینا چاہتے ہیں اگر ہم نے دشمنان اسلام کا مقابلہ نہیں کیا اسلام کے حقانیت کو ثابت کرکے نوجوانوں کے ذہنوں کو مطمئن نہیں کیا، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ ادا نہیں کیا تو خدا ہم کو معاف نہیں کرے گا، تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی، اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے عبادت و طاعت میں خلوص وللہیت خشوع و خضوع پیدا کریں، اسلام عمل کے ذریعہ پھیلا ہے اخلاق و کردار کے ذریعے پھیلا ہے خلوص و اخلاق کے ذریعے پھیلا ہے.
ناظرہ قرآن مکمل کرنے والوں میں ثناءاللہ بہادری بازار، محمد زید رگولی بازار، محمد سلمان مہراج گنج، عبداللہ سدھارتھ نگر، محمد سلمان بلوہا سنت کبیر نگر، عبدالرب مہراج گنج، محمد صادق رانی پور مہراج گنج، محمد عادل برجمن گنج، عبدالجبار حمید اللہ نگر گورکھپور، محمد سلمان زاہد آباد گورکھ ناتھ ہیں.
اس موقع پر مفتی محمد عمران قاسمی نے طلبہ کو نصیحت آموز کلمات ارشاد فرمایا اور قاری عبدالکریم قاسمی کی جدوجہد اور کوششوں کو سراہا.
واضح ہو کہ قاری عبدالکریم قاسمی کے محنت کی بدولت ان طلباء نے اپنی کمر عمری میں ناظرہ قرآن مکمل کیا اور قرآن پاک حفظ کرنے کا آغاز کیا، آپ کو بتادیں کہ مدرسہ عربیہ نورالاسلام حمیداللہ نگر میں فی الحال 70 سے زائد طلبا مقیم ہیں، آخر میں مفتی محمد عمران قاسمی نے اپنی دعا کے ذریعے پروگرام کا اختتام کیا.
اس پروگرام میں ڈاکٹر عبدالواحد ناظم مدرسہ ہٰذا کے علاوہ ماسٹر عبدالحمید، مولانا محمد شہزاد اور غلام نبی سرور کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت فرماکر خوشی کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کیا.