رپورٹ: سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 22/جنوری 2019) حکومت کی جانب سے چلائی جارہی ٹیکہ کاری مہم میں اردو پرائمری اسکول ککوڑوا بسفی کے اساتذہ نے بھر پور حصہ لے کربچوں کو خسرہ اور روبیلا کا ٹیکہ لگوایا، 9 مہینہ سے 15 سال تک کے بچوں کو لگنے والے ٹیکہ کے فوائد ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا، ٹیکہ کاری
مہم کا آغاز کرتے ہوئے اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد جمیل انوار نے کہا کہ روبیلہ خطرناک وائرس ہے جو بچوں کے لئے مہلک ہو سکتا ہے، اس خطرناک وائرس سے تحفظ کے لئے حکومت نے اس ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کی ہے تاکہ ملک کا مستقبل محفوظ رہے،.آنے والی پیڑھی صحت مند ہو، اس کے لئے ایم آر ٹیکہ کاری ضروری ہے انوار صاحب نے اپیل کی کہ اس میں ہر فرد کو تعاون پیش کرنا چاہیے، لہذا سبھی اس میں آگے آئیں ٹیکہ کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی افواہ پر توجہ نہ دیں، ماسٹر اویس، ادئے چندر یادو، محمد سالم ایمانی، عشرت پیامی، فردوس انجم، محمد نصیر نیتا جی نے کہا کہ اپنے بچون کے تحفظ کے لئے ٹیکہ ضرور لگوائیں، نئی نسل کو معذوری سے بچانے کے لئے پیش قدمی کریں.
اس موقع پر رام دیو منڈل، سریس صافی رام، لتا دیوی، پونم کماری، محفوظ عالم، دلیپ منڈل، اقبال شیخ، حافظ مطیع الرحمن وغیرہ موجود تھے.