اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: معصوم محمد فرحان نے چار مہینے میں کیا قرآن کریم کا حفظ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 19 January 2019

معصوم محمد فرحان نے چار مہینے میں کیا قرآن کریم کا حفظ!

ولیدپور/مئو(آئی این اے نیوز 19/جنوری 2019) مئو ضلع میں واقع نگر پنچایت ولیدپور کے محلہ بھیرہ کے باشندے امیرالدین کے لڑکے محمد فرحان نے چار مہینہ میں تکمیل حفظ قرآن کر کے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے، جسے مبارکبار دینے کا سلسلہ جاری ہے.
قرآن کریم وہ کتاب ہے جسے اللہ تعالٰی نے ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا، اللہ ہی نے اس کی حفاظت ذمہ داری لی ہے، دوسری آسمانی کتابوں کے اندر  تحریف وتبديلی ہو گئی ہے، لیکن قرآن کریم اس سے پاک و صاف ہے کیونکہ اللہ ہی نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری لے رکھی ہے، انسان جو اشرف المخلوقات ہے اسی کو قرآن کریم کا حامل بھی بنایا ہے، قرآن کریم کا یہ معجزہ ہی ہے کہ اتنی ضخیم کتاب ہونے کے باوجود ایک ننھا معصوم بچہ قلیل مدت میں اپنے سینے کے اندر محفوظ کرلیتا ہے اور حافظ قرآن بن جاتا ہے.
 یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ضلع مئو کے موضع بھیرہ ولید پور کے باشندے امیرالدین کے لڑکے محمد فرحان نے صرف 110 دن کی قلیل مدت میں قرآن کریم حفظ کرلیا، مدرسہ تعلیم القرآن بھیرہ ولید پور مئو  درجہ پانچ سے فراغت کے بعد اسی مدرسہ کے شعبہ حفظ میں داخلہ لیا اور خداداد صلاحیت اور قوت حافظہ کی بدولت اپنے مشفق استاد حافظ صدق الظفر صاحب کی نگرانی میں 110 دن میں قرآن کریم کو حفظ کرلیا ۔
اس موقع پر مدرسہ کے ناظم اعلی جناب نیاز احمد صاحب حاجی انصارالحق صاحب، ایڈووکیٹ وکیل احمد صاحب، ماسٹر محمد نعیم  اعظمی صاحب، مولانا محمد اقبال قاسمی صاحب اور دیگر اراکین مدرسہ اور معتبر شخصیتوں کی موجودگی میں حفظ قرآن کی تکمیل کرکے اپنے خاندان اور گاؤں کا نام روشن کیا، محمد فرحان جیسے ذہین طالب علم دوسروں کیلئے مشعل راہ بھی ہیں اور قابل تقلید بھی ہیں.