اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سنت کبیرنگر: مشتبہ حالت میں 30سالہ خاتون کی موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 18 January 2019

سنت کبیرنگر: مشتبہ حالت میں 30سالہ خاتون کی موت!

رپورٹ: ارشد خان
ــــــــــــــــــــــــــــ
مہولی/سنت کبیر نگر(آئی ین اے نیوز 18/جنوری 2019) دھن گھٹا تھانہ حلقہ کے موضع مجھورہ کی ایک تیس سالہ خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی، خاتون کے اہل خانہ جہاں موت کو بیماری کی وجہ مان رہے ہیں تو وہیں متوفی کے بہن کا لڑکا موت کو مشتبہ مان رہا ہے، اس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کرانے کی مانگ کرتے ہوئے  دھن گھٹا تھانہ انچارج کو ایک تحریر دی ہے۔
اطلاع کے مطابق موضع مجھورہ کے اشوک یادو کی اہلیہ ارمیلا عمر تیس برس کی طبیعت آج جمعہ کے روز اچانک خراب ہو گئی، اہل خانہ  کے لوگ اسے علاج کے لئے ابتدائی صحت مرکز ملولی  لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے ارملا کی موت ہو جانے کی تصدیق کی، سسرال کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ارملا ہمیشہ بیمار رہتی تھی۔
موت کی خبر سن کر متوفی کے رشتے دار بھی پہنچ آۓ، گھر والے آخری رسومات کی تیاری کر رہے تھے کہ اسی درمیان مہولی تھانہ کے موضع پرسا کا امت نامی شخص اپنی خالہ کی اچانک موت پر سوال کھڑا کر دیا، لاش کی پوسٹ مارٹم کرانے کے لئے دھن گھٹا تھانے پر ایک تحریر دے آیا، تحریر ملنے کے بعد تھانہ انچارج کروناکر پانڈے اپنے ہمراہیوں کے ساتھ مجھورہ گاؤں پہنچ گئے، انھوں نے لاش کی آخری رسومات ادا کرنے سے منع کر دیا، پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لےکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج  دیا۔
 تھانہ انچارج کروناکر پانڈے نے بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے، رپورٹ ملنے کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔