سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 18/جنوری 2019) امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ جھارکھنڈ کی جانب سے ضلع سیتامڑھی کے مدنی مسافر خانہ مہسول چوک میں کل بروز سنیچر ایک میٹنگ رکھی گئی ہے جس میں ارکان شوری سیتامڑھی، علماء ائمہ مساجد سے خصوصی شرکت کی درخواست ہے آپکو بتادیں کہ یہ پروگرام 6/7 مارچ کو ان شاء اللہ سیتامڑھی میں ہوگا، اس اجلاس میں امیر شریعت مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم بھی تشریف لائی گے.
اس میٹنگ کو کامیاب بنانے کے لیے مدنی مسافر خانہ مہسول چوک میں عمائدین شہر سے مشورہ کرتے ہوئے ماہر فقہ وفتاوی حضرت مولانا مفتی ثناءالہدی قاسمی صاحب نائب ناظم امارت شرعیہ پٹنہ حضرت مولانا انواراللہ فلک قاسمی صاحب آواپوری رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ حضرت مولانا انوار الحق صاحب قاسمی سابق پرنسپل مدرسہ رحمانیہ مہسول بات چیت کرتے ہوئے جبکہ اس مجلس میں جناب شمس شاہنواز صاحب ضلع سنگھرش کمیٹی، قاری محمد مامون الرشید صاحب استاد شعبہ تجویدوقرات مدرسہ طیب المدارس، حافظ عظیم الدین صاحب ناظم مدرسہ امداد نگر سمیاہی، حاجی محمد نعیم صاحب گاندھی میڈیکل مہسول، حاجی محمد طاہر صاحب چھوٹے بابو مہسول چوک و جناب ریاض صاحب بھی پیش پیش رہے اور یہ عزم کیا کہ سیتامڑھی وقرب جوار کے جتنے بھی عوام و خواص ہیں سب اس میٹنگ شریک ہوں تاکہ حضرت کے آنے کا جو وقت متعین ہواہے اس بارے میں مشورہ کیاجائے کہ حضرت کا پروگرام کہاں ہو اور اسکی نوعیت کیا ہو؟.