پولیس کی نگرانی میں ایک کی آخری رسوم، تو دوسرا سپرد خاک.
رپورٹ: عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی ین اے نیوز 18/جنوری 2019) تھانہ دھن گھٹا حلقہ کے موضع گووند گنج بازار میں گزشتہ 16جنوری کی شام ہوئے دوہرے قتل معاملے میں ایک طرف جہاں 24 گھنٹہ بعد بھی بازار اور گاؤں میں سناٹا چھایا رہا تو وہیں پورے دن پولیس کا بازار اور گاؤں کے گلی کوچوں میں سخت پہرہ دیکھنے کو ملا، پولیس کپتان سنت کبیر نگر آکاش تومر نے حالات کے پیش نظر اضافی پولیس دستے کو بھی تعینات کر دیا ہے تاکہ وقت پر کسی بھی ناگہانی معاملات سے نمٹا جا سکے.
خبروں کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے موضع گاگڑ گاڑ سرویش نامی نوجوان کے گھر سے 500سو میٹر کے فاصلے پر واقع گووند گنج بازار میں مندر کے قریب ہنڈیا معافی سلمان نامی نوجوان نے سرویش کو ایک لڑکی بھگانے اور اس کی مدد کرنے کے معاملے کو لیکر ہوئے اس برچسپو معاملے میں گولیوں سے چھلنی کر موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد سلمان بھاگ کر اپنی جان بچانے کے فراق میں تھا لیکن بازار میں بھیڑ ہونے کے سبب شور شرابہ کے درمیان عوام نے پکڑ لیا، مشتعل عوام نے سلمان ولد رحمان کو لاٹی ڈنڈا اوع اینٹ پتھروں سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا، حالات کے پیش نظر راتوں رات پولیس نے قتل ہوئے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو دونوں کنبہ والوں کے حوالے کردیا، صبح ایک طرف جہاں کثیر تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ سرویش نامی نوجوان کا مقامی حلقہ کے چہوڑے گھاٹ پر آخری رسومات ادا کر دی گئی، تو وہیں جائے وقوعہ سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر سلمان کے آبائی وطن موضع ہنڈیا کی قبرستان میں غمگین ہوئے گاؤں کے لوگوں نے سپرد خاک کردیا، واقعہ کے 24گھنٹہ بعد بھی موضع ہنڈیا میں متوفیہ سلمان کے گھر چوکی انچاچ پولی نصیب الدین اپنے ہمراہوں کے ساتھ پہرہ دے رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب گووند گنج بازار اور ہنڈیا معافی قبرستان وگاؤں کے گلی کے کوچوں میں مقامی تھانہ کی پولیس پورے دن برابر گشت کرتی رہی، پولیس کپتان آکاش تومر نے کسی بھی ناگہانی سے نمٹنے کے لئے اضافی پولیس بھی تعینات کر دی ہے.