اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جشن جمہوریہ اور ہماری ذمہ داری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 25 January 2019

جشن جمہوریہ اور ہماری ذمہ داری!

ریان داؤد ابن حافظ عبدالمنان داؤد
   ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
    آزاد ہنـدوسـتان کی تاریخ میں دو دن بہت ھی اہمیت کے حامل ہیں  _ایک 15 اگست_  جس میں ملک انگریزوں کے چنگل سے  _آزاد_  ہوا اور  _دوسرے 26 جنوری_  جس دن ملک کی بقاء و سالمیت کے پیشِ نظر  _سیکولر جمہـوری قوانین_  نافذ کئے گئے
اس لئے 26 جنوری _ء1950_ کو نئے جمہوری قوانین کے نفاذ کی خوشی میں  _پہلا یومِ جمہوریہ_ منایا گیا اور پھر اسی طرح ہرسال 26 جنوری کو  _جشـنِ جمہـوریت " یـومِ جمہـوریہ"_     کے نام سے منایا جانے لگا
اور 15 اگست ء1947 کی طرح یہ تاریخ بھی ھمارے ملک کی یادگار بن گئی
کہ جس طرح 15  اگست کو شہـداءِ وطن کی قربانیوں کو یاد کرکے انہیں مبارکباد پیش کی جاتی ہے اسی طرح 26 جنوری کو سیکولر جمہوری نظام کے بانیین، مرتبین اور نافذین کو بہترین انداز میں خراجِ عقیدت و محبت پیش کی جاتی ہے
        *اس* ملک کے جمہوری قوانین کو *ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر* کی صدارت میں 29 اگست 1947ء کو سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئ تھی جس کو ملک کا موجودہ قانون مرتب کرنے میں ۲/ سال ۱۱/ ماہ ۱۸ دن لگے ۔ دستور ساز اسمبلی کے مختلف اجلاس میں اس نئے دستور کی ہر شق پر کھلی بحث ہوئ ،پھر 26/ نومبر 1949ء کو اسے قبول کرلیا گیا اور 24/ جنوری 1950ء/  کو ایک مختصر اجلاس میں تمام ارکان نے نئے دستور پر دستخط کر دیا ۔البتہ حسرت موہانی نے مخالفت کرتے ہوئے دستور کے ڈرافٹ پر پر ایک نوٹ لکھا کہ ۰۰ یہ دستور برطانوی دستور کا ہی اجراء اور توسیع ہے جس سے آزاد ہندوستانیوں اور آزاد ہند کا مقصد پورا نہیں ہوتا ۔
بہر حال 26/ جنوری 1950ء کو اس نئے قانون کو لاگو (نافذ )کرکے پہلا جمہوریہ منایا گیا ۔ اس طرح ہر سال 26/  جنوری ۰۰ جشن جمہوریت، اور یوم جمہوریت کے عنوان سے منایا جانے لگا اور 15/ اگست 1947ء /  ہی کی طرح یہ تاریخ بھی ملک کا قومی اور یاد گاری بن گئ ۔
                          ہمارے ملک کے سیکولر دستور میں ہر ایک کا خیال رکھا گیا ہے ۔ جمہوری قانون کے اعتبار سے اس ملک کے قانون کا مطالعہ کیا جائے تو ہمارے ملک کا قانون بہت مرتب اور متنوع ہے اور اس میں ہر طبقہ کا بھر پور خیال رکھا گیا ہے اور کسی طرح کے بھید بھاو اور اونچ نیچ اور دونظری سے صاف رکھا گیا ہے ۔ اگر ہندوستانی باشندے  یہاں کی حکومت اور عدلیہ سب کے سب یہاں کے قانون کی سو فیصد پاسداری اور رعایت کرنے لگیں تو یہ ملک صحیح معنی میں بے مثال جمہوری ملک بن جائے گا اور پھر کسی طبقہ کو کسی سے شکایت نہیں رہ جائے گی ۔
لیکن دوستو !  یہاں ہمیں اس پہلو پر بھی غور کرنا ہے کہ یہ آزادی و خوشی اور یہ جشـن و بہار ھمیں ایک یا دو انگلی کٹا کر اور ایک دو سال کے احتجاج کے نتیجہ میں حاصل نہیں ہوئی ہے
بلکہ اس کے لئے ھمارے اسلاف نے اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کیا ہے اور مسلسل 90 سال تک عظیم قربانیاں دی ہیں تب کہیں جاکے ھمیں یہ آزادی کی نعمت حاصل ہوئی ہے
دوستو !
آپ سب جانتے ہیں کہ آج سے ستر  سال پہلے ہمارا یہ عظیم ملک جو سونے کی چڑیا کہا جاتا تھا اور جس کو قدرت نے ہر طرح سے مالا مال کیا تھا سفید انگریزوں کے قبضے میں تھا ۔ یعنی ہم اس وقت غلام ہو گئے تھے ۔ اور انگریز ہم پر حاکم ہو گیا تھا ۔ آپ جانتے ہیں کہ غلامی کتنی بدتر چیز ہے ۔ غلام آدمی کسی چیز کا مالک نہیں ہوتا ۔ اسی لئے غلامی کو لعنت کہا جاتا ہے ۔ ناپاک انگریز صرف ہم پر حکومت ہی نہیں کر رہے تھے بلکہ وہ پوری مکاری اور چالاکی کے ساتھ یہاں کی قیمتی دولت کو سات سمندر پار بھیج رہے تھے ۔ اور اس ملک کو کنگال کر رہے تھے ۔ ولایت کی سستی چیزوں کو یہاں قیمتی داموں میں فروخت کرتے تھے اور یہاں کی مہنگی چیزوں کو  خاص طور پر ڈرائے فروٹ اور مسالحہ جات کو جو صرف ہندوستان میں زیادہ ہوتا تھا اس کو بہت سستے داموں میں ملک برطانیہ والوں سے بیچتے تھے ۔ جب ہمارے بدھی جیئویوں نے محسوس کیا کہ اس طرح تو ہمارا ملک کنگال ہو جائے گا اور یہاں کے لوگ بھوکے مرنے لگیں تو یہاں کے باشندے آزادی کی لڑائ کے لئے اور آزادی حاصل کرنے کے لئے میدان آزادی میں کود گئے اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر انگریزوں سے مقابلے کے لئے تیار ہوگئے ۔
دوستو ! پھر ایک طویل جد و جہد اور کوشش کے بعد جس میں لاکھوں ہندوؤں  اور  مسلمانوں کی جانیں گئیں اور لاکھوں کو قید و بند کی زندگی گزارنی پڑی اور اپنی جان و مال کا نقصان کرنا پڑا تب کہیں ہمارا یہ ملک آزاد ہوا ۔ اور ہم کو آزادی نصیب ہوئ ۔
اس ملک کو آزاد کرانے میں ہندو مسلم اور سکھ پارسی سب ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ تھے ۔ اور ان سب کی کوششوں سے آزادی کی یہ نعمت ہم سب کو ملی ۔
اس ملک کو آزاد کرانے میں مہاتما گاندھی مولانا محمد علی جوہر رام پرشاد بسمل جواہر لال نہرو ابو الکلام آزاد سردار ولبھ بھائ پٹیل سروجنی نائیڈو خان عبد الغفار مولانا محمود الحسن سہارن پوری مولانا حیسن احمد مدنی مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی حسرت موہانی شوکت علی سوبھاش چندر بوس اور بہت سے لوگ آگے تھے اور ان کے پیچھے لاکھوں ہندوستانی تھے جو ان کے اشارے پر کھڑے تھے ۔ آزادی کے یہ وہ ہیرو اور سورما ہیں جن کی قربانی اور بلدان کو ہم کبھی بھلا نہیں سکتے ۔
دوستو ! ہم کو یہ بھی کہنے دیجئے کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے یہاں مختلف افکار و خیالات اور تہذیب و تمدن کے لوگ رہتے اور بستے ہیں
لیکن کثیر المذاھب ہونے کے باوجود یہ ملک گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کرتا رہا اور یہی تنوع اور رنگا و رنگی اس ملک کی علامت و پہچان تھی
*لیکن افسوس ! کہ ھمارا ملک فرقہ پرستوں کے چنگل میں آگیا اور اسے حاسدین کی نظرِ بد لگ گئی کہ پورے ملک میں بد امنی و بےچینی پھیل گئی جو تنوع اور رنگا و رنگی اس ملک کی پہچان ہوا کرتی تھی آج وہ فرقہ واریت میں تقسیم ہو گئی، اتحاد و اتفاق کی تصویر ھی مٹادی گئی اور مذہب کے نام پر قتل و غارت گری نے جگہ بنالی

*کاش ! نفرت بھرے ماحول کو امن و آشتی اور بھائی چارگی سے بدلنے کی کوشس کی جاتی،  اقلیت و اکثریت کی جگہ جمہوری اقتدار پر توجہ دی جاتی، فرقہ پرستی کے بدلے اتحاد و اتفاق کو جگہ مل پاتی، نانک و چشتی کے خوابوں کی تعبیر کو ڈھونڈنے کا عزم کیا جاتا ، ملک کو پھر سے گنگا جمنی تہذیب کا مرکز بنایا جاتا اور اسی تنوع و رنگا و رنگی کو دوبارہ لایا جاتا ـ
.                          *کیونکہ..*
      *مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا*
     ہندی ہیں ھم* *وطن*  *ہیں* *ہندوستاں*  *ہمارا*
ہم تمام ہندوستانی باشندے کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس جمہوری ملک کے نام کو پوری دنیا میں روشن کریں اور یہاں کے جمہوری دستور و قانون کو عملی طور پر برتیں اور سب مل کر امن و شانتی اور پریم و محبت کے ساتھ رہیں اور ہر جگہ انسانیت اور شرافت کا اعلی نمونہ پیش کریں۔