سیف الاسلام مدنی
ــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 16/جنوری 2019) قاری نوشاد احمد صدیقی ناظم تعلیمات کو جمعیۃ علماء حلقہ گوونڈی کا جوائنٹ سکریٹری منتخب ہونے پر مدرسہ تعلیم الاسلام گوونڈی میں ایک استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا،
اس موقع پر مدرسہ تعلیم الاسلام گوونڈی کے بانی و ناظم مولانا افضل پرویز قاسمی نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ ملک کی سب سے قدیم اور فعال تنظیم جمعیۃ علماء ہند حلقہ گوونڈی کے جوائنٹ سکریٹری کے باوقار عہدہ پر ہمارے رفیق اور فعال و مخلص نوجوان عالم دین کو منتخب کیا گیا، یہ یقیناً قابل فخر بات ہے، ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، قاری نوشاد صدیقی شروع سے ہی ملی و سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے ہیں اور ہمیشہ قوم وملت کے لئے فلاح و بہبود کا کام کرتے رہے ہیں، انہوں نے جمعیۃ علماء گوونڈی کے سرگرم اور متحرک کارکن کے طور پر نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور ان کے جوائنٹ سکریٹری منتخب ہونے سے ہمیں امید ہے کہ وہ مزید فعال اور سرگرم ہو کر کام کریں گے اور جمعیۃ علماء گوونڈی کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے میں اپنا گراں قدر تعاون فرمائیں گے.
اس موقع پر صدر جمعیۃ علماء گوونڈی مولانا محسن خان، جنرل سیکرٹری مولانا صدرعالم قاسمی، مولانا اشرف نعمانی، مولانا ثناء اللہ، مولانا خلیق الرحمٰن اشاعتی وغیرہ موجود تھے.