اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: فریہاں بازار میں اکثر لگ جاتا ہے جام، پولیس وصولی میں ہے مست!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 7 January 2019

فریہاں بازار میں اکثر لگ جاتا ہے جام، پولیس وصولی میں ہے مست!

فریہاں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/جنوری 2019)اعظم گڑھ ضلع کے فریہاں بازار میں آئے دن جام لگ جاتا ہے، جس سے راہگیروں سمیت دکانداروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہیں پولیس اہلکار بیٹھ کر تماشائی بنے رہتے ہیں، جبکہ چوک پر ہی پولیس بوتھ ہے، جہاں نصف درجن پولیس اہلکار موجود رہتے ہیں، لیکن وصولی کے چکر میں جام کا اور راہگیروں کی پریشانیوں کا ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے.
بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ دنوں چوکی اور تھانے پر کئی بار شکایت کی گئی تو کچھ دنوں تک معاملہ ٹھیک رہا، لیکن پھر ایک ہفتہ سے وہی سلسلہ شروع ہوگیا، علاقائی عوام نے جام سے چھٹکارا پانے اور دکانداروں اور راہگیروں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے افسران سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اس سے نجات دلائی جائے.