اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت کا ٹریننگ کیمپ منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 7 January 2019

جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت کا ٹریننگ کیمپ منعقد!

رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلوچپور/باغپت(آئی این اے نیوز7/جنوری 2019) ضلع باغپت کے موضع بلوچپور کے مدرسہ باب العلوم میں جاری سہ روزہ کیمپ بڑے تزک و احتسام کے ساتھ اختتام کو پہونچا، اس موقع پر بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے روورس نے مختلف انداز میں کرتب دکھلائے اور اپنے اندر قوم کے خدمت کو اجاگر کرکے دکھایا، جس کو حاضرین نے بہت سراہا اور داد و تحسین سے نوازا، پروگرام میں تشریف لائے علماء کرام نے جمعیۃ یوتھ کلب کے اوپر روشنی ڈالی.
چنانچہ قاری عبد الواجد صاحب مہتمم مدرسہ دارالقرآن فریدیہ بڑوت نے کہا کہ اگر کچھ کرنے کا جذبہ انسان دل میں لیے ہوئے ہو تو وہ کر گزرتا ہے اور پھر اس پر مداومت بھی شرط ہے، اس لیے جن بچوں نے اسکاؤٹ کی ٹریننگ حاصل کی ہے وہ اسی پر بس نہ کریں بلکہ یہ تو شروعات ہے.
مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ آپ اس کو سرسری نہ سمجھے بلکہ ہمارے اکابرین نے جو سوچ و فکر کے ساتھ اس کام کو شروع کیا ہے اس میں ہم خوب محنت اور جد و جہد کے ساتھ جمعیۃ یوتھ کلب بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کو ہر گھر ہر فرد تک پہنچانے میں مدد کریں.
حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے بھی اپنی منتظمہ کمیٹی سے اشد تاکید کے ساتھ کہا کہ آپ حضرات قائد ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی کی فکر و سوچ کے ساتھ مل کر آگے بڑھے اور حضرت کے پلان کو کامیاب بنانے میں اہم قربانیاں پیش کریں، یہ انبیاء کی سنت ہے اور آپ حضرات انبیاء کے وارثین میں سے ہے اور آپ سے اس ذمہ داری کے بارے روز محشر پوچھ ہوگی.
پروگرام کی نظامت حافظ سلیم تیاگی صاحب نے فرمائی، پروگرام کا آغاز قاری مزمل صاحب کی قرآت سے ہوا، جبکہ صدارت حضرت مولانا حکیم الدین صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند نے فرمائی، اور مولانا عبد اللہ صاحب آرگنائزر جمعیۃ علماء ھند نے ترانہ جمعیۃ پیش کیا، قاری محمد سہیل صاحب کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا.
اس موقع پر قاری محمد صابر صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند تحصیل بڑوت، مولانا مفتی محمد خالد صاحب کنوینر جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت، مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم اعلی مدرسہ انوارالاسلام روشن گڑھ، بلوچپور کے پردھان جی، مولانا محمد دلشاد قاسمی، مولانا محمد حبیب شاہ مہتمم مدرسہ کنز العلوم پٹڑہ، راشٹریہ لوک دل کے لیڈر عالی جناب احمد حمید صاحب، قاری محمد ساجد صاحب، مولانا محمد الیاس صاحب ٹانڈہ، ماسٹر عبد القیوم صاحب ،ماسٹر محمد فرقان صاحب، اور آس پاس گاؤں کے معزز افراد و اہل بستی موجود رہے، آخر میں حاجی عبد الجبار صاحب مہتمم مدرسہ باب العلوم بلوچپور نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.