اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کپتان گنج: ٹرانسفارمر جلنے سے اندھیرا، پانی کے لیے بھی ہورہی ہے پریشانی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 10 January 2019

کپتان گنج: ٹرانسفارمر جلنے سے اندھیرا، پانی کے لیے بھی ہورہی ہے پریشانی!

کپتان گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 10/جنوری 2019) کپتان گنج شہر کے اعظم گڑھ فیض آباد سڑک پر واقع رام لیلا میدان کے قریب چوتھی بار 250 کلوواٹ کا  ٹرانسفارمر جل گیا، اس وجہ سے شہر کے لوگوں کو اندھیرے
میں رہنے کے لئے مجبور ہیں، لوگ پانی کے لئے ترس رہے ہیں اور بجلی سے چلنے والے سبھی کام ٹھپ ہیں، اس کے سلسلے میں بجلی ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے فون پر رابطہ کیا گیا تو موبائل بند ملا، بہت کوشش کے بعد یہ پتہ چلا کہ ڈیپارٹمنٹ کے لوگ ہڑتال پر ہیں.
 شہر کے منوج گپتا، اودھیش گپتا، منوج گپتا سمیت لوگوں نے ضلع افسر کو آگاہ کیا اور نئے ٹرانسفارمر لگانے کا مطالبہ کیا ہے.