اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ معین الاسلام اسارہ میں جاری بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب کا سہ روزہ کیمپ اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 28 January 2019

مدرسہ معین الاسلام اسارہ میں جاری بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب کا سہ روزہ کیمپ اختتام پزیر!

رپورٹ :محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اسارہ بڑوت/باغپت (آئی این اے نیوز 28/ جنوری 2019) ضلع باغپت کے موضع اسارہ کے مدرسہ معین الاسلام میں گزشتہ تین روز جاری بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب کا کیمپ آج اختتام کو پہونچا، جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے فرمائی، مہمان خصوصی کی حیثیت سے حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے شرکت فرمائی.
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ اور نعت نبی سے ہوا ،کیمپ میں شریک "اسکاؤٹ" اور روورس سے طرح طرح کے پروگرام پیش کیے ،ٹریفک نیم ،اور ووٹنگ کی اہمیت ،اور ماں باپ کی فرماں برداری ،سے متعلق ڈرامائی شکل میں بڑے ہی خوبصورت انداز میں پروگرام پیش کیے ،
اس کے بعد مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے حافظ محمد قاسم صاحب نے اسکاؤٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دراصل اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو عام کرنے کے لیے ،اور نوجوان جوکہ ہر قوم کی ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہوتے ہیں ان کو چاک چوبند رکھنے کے لیے اور ان کی تندرستی کو برقرار رکھتے ہوئے ،ملک و ملت کی خدمت کے جذبہ کو اجاگر کرنے کے لیے اہم کوشش ہے ،اس لیے ہم سب اپنے نوجوانوں کو اس منسلک کرائیں اور اپنی نوجوان نسل کو برباد ہونے سے بچالیں.
پروگرام کی صدارت فرمارہے حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب نے کہا کہ جمعیۃ علماء ھند ملک کی وہ واحد تنظیم ہے جو ملک کے لیے اور ملت اسلامیہ کے لیے ہر مشکل میں شانہ بہ شانہ کھڑی رہتی ہے، مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے لیے ہر میدان میں ہر ممکنہ راحت رسانی کی کوشش کرتی ھے اس لیے ہم جمعیۃ علماء ھند سے مل جل کر آگے بڑھے ،اور ملک میں بھائی چارگی کو رواج دیں اخلاق حسنہ کو اپنائے تاکہ اسلام کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے.
کیمپ حضرت مولانا محمد واصف صاحب ٹرینر اسکاؤٹ اینڈ گائڈ ،اور شبلی احمد کی نگرانی میں جاری رہا ،نظامت کے فرائض بھی مولانا محمد واصف صاحب نے ہی انجام دیئے.
اس موقع پر مفتی محمد خلیل صاحب امام و خطیب شاہی جامع مسجد اسارہ ،مولانا محمد جابر صاحب ،قاری محمد صابر صاحب صدر تحصیل بڑوت جمعیۃ علماء ھند ،حافظ محمد لیاقت صاحب ،ماسٹر عبد القیوم صاحب ،مولانا محمد الیاس صاحب ،قاری عبد الواجد صاحب مہتمم مدرسہ دارالقرآن فریدیہ بڑوت ،وکیل چودھری محمد طارق فلاحی نمائندہ اخبار مشرق، مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام روشن گڑھ ،اور گاؤں کے معزز افراد بڑی تعداد میں موجود ریے ،جنہوں نے بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی.
آخر میں صدر محترم کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا ،مولانا محمد فاروق صاحب مہتمم مدرسہ معین الاسلام اسارہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.